اخبارات کی جھلکیاں21.10.15

اخبارات کی جھلکیاں

395263
اخبارات کی جھلکیاں21.10.15

روزنامہ ینی شفق نے "مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑی میں دلچسپی" کے زیر عنوان خبر میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فکری ایشیک کے بیان کو جگہ دیتےہوئے لکھا ہے کہ اُن کے بقول اس گاڑی کی مقامی طور پر تیاری کے ساتھ ساتھ ترکی میں ٹریکٹروں،ٹرکوں،بھاری مشینریوں،جنریٹرز جیسے آلات بھی تیار کیے جا سکیں گے جو کہ ملکی ترقی میں معاون ثابت ہونگے۔
روزنامہ اسٹار نے" 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کرنے کےلیے جدید ایکسپو کا قیام "کے زیر عنوان خبر میں بتایا گیا ہے کہ استنبول میں 65 ہزار مربع میٹر پر پھیلے ایکسپو سینٹر کو تزیئن نو کے بعد 7 لاکھ مربع میٹر تک وسعت دی جائے گی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے پر کام سن 2017 میں شروع ہوگا جس کی تکمیل سن 2019 میں ہو جائے گی ۔
روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ ترک صنعت کاروں اور آجران کی انجمن کی صدر جان سین باشاران سائمس نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی راہ میں مہاجرین کا مسئلہ رکاوٹ ہے جبکہ یونین کی طرف سے ترکی کے شرطیہ طور پر بعض مطالبات کو ماننا میرے نزدیک ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تعاون کے بجائے سودے بازی کی جارہی ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔
روزنامہ وطن کے مطابق "استنبول ڈیزائن ویک" کا انعقاد گزشتہ ہفتے ہوا جس میں انتہائی دیدہ زیب اور دلکش ڈیزائنوں کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ۔ نومین ڈیزائن کی بانی نکولا رادیل کوویچ کا کہنا ہے کہ وہ استنبول پر فریفتہ ہو گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایک طلسماتی سحر رکھتا ہے جس میں دنیا کے مختلف رنگ نظر آتے ہیں۔
روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ" نومبر کے مہینے میں دنیا 15 دن کےلیے تاریکی میں ڈوب جائے گی "۔اس سرخی کے ساتھ اخبار کا لکھنا ہے کہ ناسا نے ایک تحقیق کے نتیجے میں بتایا ہےکہ مشُتری اور زُحل سمیت خلا میں دیگر سیاروں پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کا اثر دنیا پر پڑے گا جس کے نتیجے میں اگلے مہینے 15 دن کےلیے دنیا پر تاریکی چھا جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ مشتری سیارہ زحل کے جنوب مغرب میں محو حرکت ہوگا جس کی وجہ سے زحل زیادہ روشن ہو جائے گا جبکہ اس کے بر عکس مشتری سیارے پر موجود گیس شمسی شعاوں میں تحلیل ہو جائے گی جس سے دنیا پر شمسی شعاوں میں کمی واقع ہوگی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ضرور ہوگا لیکن اس سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں