ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔09۔18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔09۔18

389840
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔09۔18


روزنامہ سٹار نے " دہشت گردی کیخلاف یک آواز " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھاہے کہ ترکی میں دہشت گرد حملوں کیخلاف عوام یکجا ہو گئی ہے ۔انقرہ کے سہیے چوک میں نکالے جانے والے جلوس میں عورتوں ،بچوں، بوڑھوںسمیت ہزاروں افراد نے حصہ لیا اور اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ۔ مظاہرین نے ایک بہت بڑا پرچم اٹھا ر کھا تھا۔انھوں نے یہ نعرے لگائے "ہم دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گی ،ہم بھائی ہیں ،ہم کبھی جدا نہیں ہونگے "۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ سات جون کے انتخابات میں 81 اضلاع میں میٹنگ کرنے والے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نو ستمبر کو انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ وہ 23 دنوں کے اندر تمام شہروں کا دورہ کریں گے ۔ وہ خاصکر ان شہروں میں میٹنگ کریں گے جہاں سے ان کی پارٹی کو کم ووٹ ملے ہیں ۔ وہ ٹیلویژن کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ ترکی کی کمپنی راکٹ سان لوک ہیڈ کیساتھ سوم ۔جے میزائلوں کی ایف ۔35 جنگی طیاروں کے اندرونی اسلحے کے اسٹیشن سےرابطے کے معاملے میں تعاون کرئے گی ۔دونوں کمپنیوں کے مابین طے پانے والے معاہدے کی رو سے ٹیکنیکل سپورٹ ایگریمنٹ کو فعال بناتے ہوئے سوم ۔جے کو بین الا قوامی گاہکوں کو فروخت کیا جائے گا ۔ ٹیسٹ پروازیں پہلے مرحلے میں ایف ۔سولہ جنگی طیاروں کیساتھ کی جائیں گی ۔
روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ شام کی خانہ جنگی سے فرار ہو کر ترکی میں پناہ لینے والے مہاجرین کی تعداد دو میلین تک پہنچ گئی ہے ۔ شامی بچوں کو ترکی کی وزارت تعلیم سے وابستہ 100 اسکولوں میں شام ساڑھے تین بجے سے لیکر رات ساڑھے آٹھ بجے تک تعلیم دی جائے گی ۔
روزنامہ ملیت نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی اور دنیا بھر کے 60 ممالک میں دکھائے جانے والے ڈرامے" محتشم صدی " کے ملبوسات کی دوحہ میں نمائش شروع ہو گئی ہے ۔نمائش کی افتتاحی تقریب میں قطر کے وزیر ثقافت و فنون حماد بن عبدالعزیز ال کوواری ،سپونسر افراد اور دوحہ فلم انسٹی ٹیوٹ کے اعلیٰ منتظمین کے علاوہ ڈرامے کے اداکاروں میں سے خالد ایر گنچ ،اوکان یالابک اور سلمیٰ ایر گیچ نے شرکت کی ۔اس نمائش میں حرم ،شاہی کمروں اور ہفتہ بازار کے علاوہ بالی بے ، ماہی دیوران ، پارگالی ،خرم سلطان اور سلطان سلیمان قانونی کے مجسموں کو بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں