ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.09.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.09.15

342325
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.09.15

***روزنامہ خبر ترک "ہم نے ماہِ جولائی میں 5.4 ملین غیر ملکیوں کی میزبانی کی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ رواں سال میں ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 5.10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت سیاحت و ثقافت کی انٹر نیٹ سائٹ پر شائع ہونے والی "جولائی 2015 میں سرحد سے داخلہ و خروج کے اعداد و شمار" نامی رپورٹ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں آنے والے سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کی تعداد کے مقابلے میں 2.37 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ملین 54 ہزار 631 ہو گئی ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "75 بلین سرمایہ کاری تیار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ چینی اقتصادیات کے پہیے میں سُستی آنے سے گلوبل اقتصادی غیر یقینی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے مقابلے میں ترکی اپنی "محفوظ بندرگاہ" کی خصوصیت کی وجہ سے سرمایہ کاری کو جذب کر رہا ہے۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 56.9 بلین لیرا مالیت کے کل 2 ہزار 724سرمایہ کاری کی تحریک کے دستاویزات جاری کئے گئے۔


*** روزنامہ صباح" سرمایہ کاری کی بینکاری میں سرمایے کی شرط میں نرمی آ رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سال 2000 سے لے کر اب تک انویسٹمنٹ بینک کے زیر اثر درپیش کمی نے بینکنگ ریگولیٹری اینڈ سپروائزری ایجنسی کو متحرک کر دیا ہے۔ ادارہ پرائیویٹ سیکٹر کے اس شعبے میں دلچسپی لینے کے لئے 300 ملین ڈالر کی کم ترین ادائیگی کی شرط میں نرمی پیدا کرے گا۔


***روزنامہ وطن " نیو یارک میں 15 ویں سال کا فخر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک سیل کے نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں 15 ویں سال کو یکم استمبر بروز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کی اختتامی تقریب کے ساتھ منایا گیا۔ روایتی تقریب میں اسٹاک مارکیٹ کے بند ہونےکا ہارن ترک سیل کے ایگزیکٹیو احمد آقچا نے بجایا۔ اس موقع پر آقچا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں پہلے ہونے کی خوشی کے ساتھ ساتھ اکیلے ہونے کی افسردگی سے بھی گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ترک کمپنیوں کو اس اسٹاک مارکیٹ میں آنا چاہیے۔


***روزنامہ ملّیت " مجھے دیکھنے والے استنبول کے انسان ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول میں اب تک منعقد ہونے والی اور اس وقت تک سب سے زیادہ فنکاروں کی شرکت سے منعقدہ 14 ویں استنبول بائی اینئیل 5 ستمبر کو شروع ہو رہی ہے۔ استنبول بائی اینئیل کے سلسلے میں 36 مقامات پر 1500 سے زائد فنکار ایک جگہ جمع ہوں گے اور کل منعقدہ پریس کانفرنس سے بائی اینئیل کا تعارف کروایا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں