ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔08۔31

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔08۔31

372391
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔08۔31


روزنامہ خبر ترک نے " شام کی سرحد پر 203 میلین لیرے کی مالیت کی حفاظتی دیوار " کے زیر عنوان اپنی خبر میں وزیر خزانہ مہمت شمشک کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شام کی سرحد پر سلامتی کو مضبوط بنایا جائے گا ۔سرحدی سلامتی سسٹم کو تشکیل دینے کے لیے وزارت دفاع کو 203 میلین لیرے ادا کیے گئے ہیں ۔ ترکی شام کی سرحد پر مسلسل سلامتی کے لیے تدابیر اختیار کر رہا ہے ۔اضافی تدابیر کے نتیجے میں حالیہ ڈیڑھ برس میں غیر قانونی داخلے میں واضح کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔ اب سرحدی سلامتی کے سسٹم کے منصوبے کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔اسطرح سرحد کی نگرانی میں آسانی پیدا ہو جائے گی ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے خبردار کرنےسے ترکی انٹر نیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو دنیا کی سطح پر لانے والے 4۔5 جی کے ٹینڈر میں کامیاب رہا ہے ۔صدر رجب طیب ایردوان نے خبر دار کیا تھا کہ ہم 4جی کیساتھ اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے 5 جی استعمال کریں ۔ 5 جی کے استعمال سے وزارت خزانہ کو 11٫3 ارب لیرے کے بجائے 13٫2 ار ب لیرے کا منافع ہوا ہے ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ترکی کی ٹھیکہ دار کمپنی اوز ترک دنیا کی بڑی 250 کمپنیوں میں 18 ویں نمبر پر ہے ۔ اس کمپنی نے اب شہروں کی تجدید کے منصوبوں کو اولیت دینی شروع کر دی ہے ۔ اوز ترک ہولڈنگ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ یوسف اوز ترک کو سعودی شاہی خاندان نے حصہ داری کی درخواست کی ہے ۔اب یہ کمپنی شاہی خاندان کیساتھ مل کر سر گر م ہو گی ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ نیو یارک ٹائمز اخبار نے استنبول کے اناطولیہ کے حصے میں 36 گھنٹوں کی سیر نام سے ایک ضمیمہ شائع کیا ہے جس میں ترکی کے ثقافتی شہر استنبول کی تعریفوں کے پل باندھے گئے ہیں لیکن استنبول کے اناطولیہ حصے کو انتہائی جاذب نظر قرار دیتے ہوِے لکھا ہے کہ یہ علاقہ انتہائی سرسبزو شاداب اور صاف ستھرا ہے ۔ یہ کئی ثقافتوں کاحسین امتزاج ہے اور یہاں کی زندگی بے حد رنگین ہے ۔ یہاں کے خوبصور ت ریسٹورانوں میں انواع و اقسام کے لذیذ کھانے موجود ہیں جن کی لذت کو آپ تا عمر فراموش نہیں کر سکتے ۔ اخبار نے علاقے کے قابل دید مقامات کی لسٹ بھی شائع کی ہے جن میں بے لر بے محل اور بارش مانچو میوزیم بھی شامل ہیں ۔
روزنامہ صباح نے " مشہور فوٹو گرافرز برصا میں جمع ہونگے " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی کے خوبصورت شہر برصا میں امسال ہجرت کے موضوع پر پانچویں بار تصویروں کی نمائش منعقد ہو گی جس میں دنیا کے مشہور فوٹو گرافر پیٹرک زاچ من ،ارینا لینڈ کوسٹ ، ابراہیم اردال اور ابراہیم دیمرل حصہ لیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں