ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 30.08.2015

ترک ذرائع ابلاغ

371739
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 30.08.2015

*** روزنامہ ینی شفق نے " امسال ترکی 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقتصادی امور کے نائب وزیراعظم جودت یلماز نے کہا ہے کہ تےرکی آئندہ سال اپنی شرح ترقی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے چار فیصد تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے خلاف متعدد ممالک کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسی کی وجہ سے ترکی کی شرح ترقی میں کمی ہوئی ہے لیکن ترکی اس شرح کو مزید بلند کرنے کا مصمم عظم کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی خطےمیں اقتصادی، سیاسی اور جمہوری لحاظ سے قابلِ اعتماد ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

***روزنامہ ملیت نے " دنیا کو ترکی کی جانب سے 75 ویں میراث" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یونیسکو کی ثقافتی میراث کی فہرست میں ترکی کے 15ثقافتی اورقدرتی شاہکار موجو ہیں جبکہ ترکی کے 60 شاہکار اس کی عبوری فہرست میں جگہ پائے ہوئے ہیں۔ اخبار کے مطابق ترکی کے اہم ترین شاہکاروں میں سلیمیہ مسجد ، کوہ نمرود، دیوریی اولو مسجد اور ایفس انٹیک شہر کی طرح کے 75 شاہکار وں کے بارے میں تحریریں اور تصاویر موجود ہیں۔

***روزنامہ خبرت ترک نے " توہما کھائی شفا کا مرکز" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ملاتیہ کی تحصیل دارینجہ کی توہما کھائی میں موجود قدرتی چشمہ سال کے چاروں موسموں ہی میں 22 سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور سلفائڈ معدنیات کی وجہ سے جلد کی بیماریوں اور رومانٹزم بیماریوں کو دور کرنے کے لحاظ سے بڑا شفایاب سمجھا جاتا ہے۔ اس کھائی میں سیاح بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔ سیاح ات کو کیے جانے والی لائیٹَنگ کی وجہ سے بھی اس پانی کے چشمے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ان سیاحوں کے مطابق اس قسم کا چشمہ دنیا میں کہیں اور واقع نہیں ہے۔

***روزنامہ صباح نے " ترکی میں ونڈ ٹربائین یورپ کی توجہ کا مرکز" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول عدلیہ کی چھت پر بجلی کی پیداوار حاصل کرنے کی غرض سے نصب کردہ ونڈ ٹربائین کے بارے میں پیرس میں منعقد ہونے والی ٹیکنولوجی کی کانفرنس میں معلومات فراہم کی جائیں گی اور اس مقصد کے لیے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے والی فرم کو پیرس مدعو کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں ائیر بس اور آئی بی ایم جیس عالمی شہرت یافتہ فرم،وں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ونڈ ٹربائیں بجلی کی بجت کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل منصوبہ تصور کیا جا رہا ہے۔

***روزنامہ سٹار نے " اطالوی فیشن ڈیزائنر کی جانب سے ترک خواتین کی دل کھول کر تعریف" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شیرون سٹون، ناومی کیمبل کی طرح کی اطالوی مادل گرلز کو اپنے ملبوسات سیب تن کروانے والے اطالوی فیشن ڈیزائنر گائی ماتی اولو نے کہا ہے کہ ترک خواتین اپنی ظرافت، رہن سہن اور رکھ رکھاو کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترک ماڈل گرلز کو دنیا بھر سےمتعارف کروانے کی غرض سے ترکی آئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں