ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔24

ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔24

340179
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔24


روزنامہ ینی شفق نے " مظلوم انسان ترکی کی امداد کے منتظر " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عید الالضحیٰ سے پہلے امدادی انجمنوں نے تین میلین افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ یہ انجمنیں 23 سال سے بلاناغہ خانہ جنگی اور فاقہ کشی کے شکار ممالک کو امداد فراہم کر رہی ہیں ۔
روزنامہ صباح نے " حکومت کیطرف سے خانہ بدوشوں کے آخری قبیلے کو امداد" جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اناطولیہ میں سینکڑوں برسوں سے خانہ بدوشی کی زندگی گزارنے کی روایات کٹھن حالات کیوجہ سے تاریخ کا حصہ بن رہی ہیں ۔ ترکی میں سماجی اور اقتصادی حالات کے بدل جانے سے خانہ بدوش قبیلوں کی اکثریت نے مستقل طور پر زندگی گزارنی شروع کر دی ہے ۔خانہ بدوشوں کا آخری قبیلہ ساری کیچی لی اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ وزارت ماحولیات نے 200 خاندانوں کے اس قبیلے کو رہائش کے لیے ایک علاقہ مختص کیا ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ماشاچوسیٹ انسٹی ٹیوٹ اف ٹیکنالوجی ہر سال دنیا کے نامور سائنسدانوں کی لسٹ شائع کرتی ہے ۔ 2014 کی لسٹ میں ایک ترک خاتون دریا کوزوم شامل تھی جبکہ 2015 کی لسٹ میں ترکی کی تین سائینسدان خواتین شامل ہو گئی ہیں ۔
روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ یورپ اور ایشیا کے براعظوں کو ایک دوسرے کو آبنائے استنبول کےسمندر کے نیچےسے ملانے والی 3344 میٹر طویل سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ یوریشیا گزر گاہ منصوبے کی بدولت 100 منٹ کے راستے کو 15 منٹ میں طے کیا جا سکے گا ۔
روزنامہ ملیت نے " قازان میں خلائی سرگرمیاں " عنوان کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انقرہ ہوا بازی اور خلائی اورگنائزیشن صنعتی علاقے جس کی سالانہ بکری کا ہدف دو میلین ڈالر ہے میں جگہ لینے کے لیے 104 کمپنیوں نے ایک میلین مربع میٹر زمین خریدنے کی درخواست دی ہے ۔ ان کمپنیوں نے 370 ہزار مربع میٹر زمین کی پیشگی آدائیگی بھی کر دی ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے " سینم التان کو یورپی کمپوزر ایوارڈ " کے زیر عنوان فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہر سال منعقد ہونے والی "ینگ یورو کلاسیک " میوزک فیسٹیویل میں ترکی کی کمپوزر سینم التان کو " ہفرییات " نامی نغمے کیوجہ سے یورپ کی بہترین کمپوزر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں