ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔18

ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔18

332646
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔18


روزنامہ خبر ترک نے وزیر اقتصادیات زیب کچی کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم چشمے، بودروم دیدم، مارماریس اور انطالیہ جیسے مشہور سیاحتی علاقوں میں امیر سیاحوں کے لیے جاذب نظر بنانے کے لیے ان علاقوں میں ہوٹل ،تفریحی مراکز اور شاپنگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے اور بغیر ٹیکس کے سیاحتی آزاد علاقے قائم کیے جائیں گے ۔ ان علاقوں میں غیر ملکی سیاح آزادای سے گھوم پھر سکیں گے لیکن ترک ان علاقوں میں پاسپورٹ سے داخل ہونگے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کے 50 ڈالر تک کم ہوجانے کے باوجود ترکی کی ہوائی کمپنی ٹی ایچ وائے نے توقعات کے برعکس ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے ۔
کمپنی کا 6 ماہ کا منافع 66 فیصد اضافے کیساتھ 661 میلین لیرے تک پہنچ گیا ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " دفاعی صنعت کا آرڈر لینے کا رجسٹر فل " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حالیہ چند برسوں سے ترکی کی دفاعی صنعت جدید ترین سازوسان تیار کر رہی ہے ۔ گزشتہ برس اس سیکٹر کو 11 ارب ڈالر کے نئے آرڈر موصول ہوئے تھے ۔ اگر دفاعی صنعت کی گزشتہ سال کی پانچ ارب 101 میلین ڈالر کی بِکری کو مد نظر رکھا جائے تواس سیکٹر کا دو سال کا آرڈر رجسٹر تیار ہے ۔
روزنامہ ملیت نے اپنی ایک خبر میں اسطرف توجہ دلائی ہے کہ تاو ایر پورٹس ہولڈنگ کے کنسورشیم نے فلپائن کے پانچ علاقوں کے ہوائی اڈوں کی تعمیر ومرمت کے ٹینڈرحاصل کرنے کی درخواست دی ہے ۔
روزنامہ حریت " پانچ سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی جائے گی " جل سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ دینیز لی کی تحصیل چیوریل میں موجود بیجے سلطان ٹیلے پر ایجین یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اشرف ابائی کی زیر قیادت ایک ٹیم کھدائی کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس کھدائی کے دوران پانچ ہزار سالہ قدیم رہائشی آبادیوں کے کھنڈرات برآمد ہوئے ہیں ۔ ان کھنڈرات میں انسانی ڈھانچے اور مٹی کے برتن بھی موجود تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں