ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔17

ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔17

330941
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔08۔17


روزنامہ حریت نے " ہوا بازی کے شعبے میں تعاون" کے زیر عنوان لکھا ہے کہ ترکی کی ہوا بازی اور خلائی صنعت نے طیارے تیار کرنے والی دنیا کی عظیم ترین سویڈن کی کمپنی ساب کیساتھ ٹیکنیک حصہ داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ ترکی کی ہلال احمر کے سربراہ لطفی اقار نے کہا ہے کہ وزارت صحت نے روٹ سیل بینک قائم کرنے کے لیے تیار منصوبے کے دائرہ کار میں پہلے سال 50 ہزار
ڈونر سے سیل روٹ جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا ۔ یہ تعداد سات ماہ میں 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔اقار نے کہا کہ تین سال کے اندر سیل روٹ ڈیٹا بینک کے 250 افراد کے ڈیٹا تک پہنچنے کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ ترکی میں دائمی رہائش رکھنے والے غیر ملکی ریٹائرڈ افراد
اپنی گاڑیوں کو سال میں ایک بار ملک سے باہر لے جانے پر مجبور تھے لیکن اب انھیں دو سال تک اپنی گاڑی کو ترکی میں رکھ سکنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ مذہبی اوقاف کی مدد سے عراق کے شہر کر کیوک میں ایک گشتی کتب خانہ کھولا گیا ہے جہاں ترکی ،عربی اور کردی زبان میں کتابیں موجود ہیں ۔اس کتب خانے میں زیادہ تر پرائمری اور مڈل اسکول کے طالب علموں کی دلچسپی کی کتابیں رکھی گئی ہیں ۔ وقف کے اراکین کرکیوک کے اسکولوں میں جا کر طالب علموں کو کتابیں پڑھنے کی تلقین کریں گے ۔
روزنامہ ملیت نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ ترک کھلاڑی 16 سال قبل انڈر واٹر ہاکی کے کھیل سے متعارف ہوئے تھے ۔ اب ترکی کی قومی ٹیم نے اسپین میں منعقدہ انڈر واٹر ہاکی چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔
کاسٹیلان میں منعقد ہونے والے تیسرے بین الاقوامی انڈر واٹر ہاکی کے میچ میں 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ترکی کی ٹیم کوارٹر فائنل میں افریقہ کو ایک کے مقابلے میں 6 گولوں اور سیمی فائنل میں کولمبیا کو ایک کے مقابلے میں دو اور فائنل میں آسٹریلیا کوایک کے مقابلے میں تین گولوں سے ہراتے ہوئے چیمپئن بن گئی ہے ۔
نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر عالف چاتائی نے چیمپئن بننے کے بعد کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکی کے سر کو فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ملک اور قوم کو آپ پر ناز ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں