اخبارات کی جھلکیاں 15.08.15

اخبارات کی جھلکیاں

328343
اخبارات کی جھلکیاں 15.08.15

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ عوامی جمہوری پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت پر مبنی مذارکات میں ناکامی کے بعد وزیراعظم احمد داود اولو اب پیر کے روز قوم پرست تحریک پارٹی کے لیڈر دولت باھچیلی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم باھچیلی کو تین تجاویز پیش کریں گے جن میں مخصوص مدت کےلیے مخلوط حکومت کا قیام، موجودہ حکومت کی رفاقت میں قابل از وقت انتخابات کا انعقاد یا پھر اقلیتی حکومت کی حمایت جیسی شراءط شامل ہونگی ۔
روزنامہ ملیت کا لکھنا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانیر یلدز نے کہا ہے کہ ملکی وسائل کی بدولت ترکی کی غیر ممالک کو ادائیگیوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گوئنوک میں قائم کیے جانے والے اکسا انرجی تھرمل پاور پلانٹ کی وجہ سے ترکی کو بیس سالہ عرصے میں 1٫5 بلین ترک لیرے بچیں گے اور اس پلانٹ کے سبب ترکی 100 ملین ڈالر اپنےخزانے میں محفوظ رکھے گا ۔
روزنامہ اسٹار کے مطابق ، خارجہ اقتصادی تعلقات کے ادارے کے سربراہ عمر جہاد واردان نے جارجیا میں متعین ترک سفیر ذکی لیوند گومروک جو کے ہمراہ جارجیا کے وزیر زراعت اوتار دانئیلا سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے علاوہ زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر جارجیئن وزیر نے کہا کہ جارجیا نے حالیہ عرصے میں زرعی شعبے میں فروغ کےلیے کافی اہم اقدامات اختیار کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک اس سلسلے میں مشترکہ تعاون کے قیام کےلیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
روزنامہ حریت کےمطابق، سوکار ترکی کے صدر کنعان یاووز نے گولڈ مین ساکس کی ترکی میں مصروف عمل سرمایہ کاری کی سب سے بڑی شاخ سوکار ترکی کے 13 فیصد حصص 1٫3 بلین ڈالر کے بدلے خرید لیے ہیں۔
روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ ازمیر شہر کی رہائشی اور بائیو کیمیکل انجینئر رنگین بوریکجی نے45 سالہ عمر کو بالائے طاق رکھتےہوئے انگلش چینل کو تیرتے ہوئے عبور کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو کہ ترک کھیلوں کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں