ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.07.2015

ترک ذرائع ابلاغ

382238
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.07.2015

*** روزنامہ وطن نے " 65 ٹریلین ڈالر کا سربراہی اجلاس" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس جن کے رکن ممالک 65 ٹریلین ڈالر کی نمائندگی کرتے ہیں کا سربراہی اجلاس 15 تا 16 نومبر انطالیہ کے علاقے بیلیک میں منعقد ہوگا۔ اخبار کے مطابق اس سربراہی اجلاس کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور پورے علاقے کو ریڈ زون قرارا دے دیا گیا ہے اور علاقے میں ایکڑیڈیشن کارڈ نہ رکھنے والوں کواس علاقے میں آنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔ بلکہ چند ایک روز کے علاقے میں پروزاوں کو بھی معطل رکھا جائے گا۔ اس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہوں کے لیے ہوٹلز کے سوئیٹ رومز کا بندوبست کردیا گیا جبکہ متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات اختیار کیے گئے ہیں اور ان کے کمرے کے شیشے بولٹ پروف کردیے گئے ہیں۔

***روزنامہ ینی شفق نے " دس ہزار ایرانی سیاح وان میں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر اپنی چھٹیا ںگزارنے کے لیے ترکی کے مشرقی شہر جو تاریخی لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے میں سیاحت کرنے کو ترجیح دی ہے۔ ایرانی سیاحوں نے بڑی مقدارمیں وان کے شاپنگ سینٹرز سے خریدو فروخت کی ہے جس سے دکانداروں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔جبکہ ایرانیوں کی ایک بڑی تعداد ایجین اور دیگر علاقوں میں چھٹیاں گزارنے کے لیے ان علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

***روزنامہ سٹار سٹار دنیا کی سٹار یونیورسٹیاں ترکی میں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کی بہترین ایک ہزار یونیورسٹیوں میں ترکی کی دس یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں ۔ پہلی پانچ سو یونیورسٹیوں میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی، استنبول، حاجت تپے، انقرہ، استنبول ٹیکنیکل، ایجین، باسفورس، بلکینت، غازی اور نو ستمبر یونیورسٹیاں شامل ہیں جبکہ متحدہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی پہلی بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " حادثے کے دوران اب گاڑی نہیں الٹ سکے گی" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا باش کینت یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجیئنرنگ میں حادثے کے وقت گاڑی کے الٹنے سے روکنے کے سسٹم کو تیار کرلیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق گاڑی کے الٹنے کے وقت سسٹم گاڑی اور زمین کے درمیان ایک محفوظ زون بنا کر اس کو اپنی اصلی پوزیشن میں ہی کھڑا ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

***روزنامہ ملیت نے " قبرص میں ویٹو" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ قبرص میں ترک اور قبرصی یونانی رہنماؤں کے درمیان اختلافات نے کھلاڑیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب کیے ہیں ۔ اخبار کے مطابق امسال پہلی بار وویمن باسکٹ بال ٹیم کے سپر لیگ چمپین شپ میں شرکت کرنے کی تیاریاں کرنے والی نئیر ایسٹ یونیورسٹی کی طالبات اب شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نہیں بلکہ ترکی میں کسی شہر میں ان مقابلوں میں حصہ لینے پر مجبور ہوں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں