اخبارات سے جھلکیاں15.07.15

اخبارات سے جھلکیاں

380760
اخبارات سے جھلکیاں15.07.15

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک دعوت افطار میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ مخلوط حکومت سے متعلقہ مذاکرات ایک صحت مندانہ ماحول میں سر انجام پانے چاہیئے اور ہماری سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ دیگر ممالک کی طرح ملکی مفاد کو مد نظر رکھتےہوئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مصافحہ بند مٹھی سے نہیں ہوتا اور یہی سیاست کا بھی شیوہ ہے کہ باہمی مسائل کو مفاہمت کے ذریعے حل کیا جائے ۔
روزنامہ اسٹاڑ کا لکھنا ہے کہ وزیر اعظم احمد داود اولو نے ایران اورمغربی دنیا کے درمیان جوہری مذاکرات پر معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ نتیجہ سود مند ہے کاش یہ معاہدہ پہلے ہوجاتا تو کشیدگی کا یہ ماحول اتنی طوالت نہ اختیار کرتا ۔ایران پر سے پابندیوں کا اٹھنا ہمارےلیے بھی مفید ہے ۔ وزیر توانائی تانیر یلدز نے بھی کہا ہے کہ اس معاہدے سے سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہونگے جبکہ وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے کہا کہ اس معاہدے سے ترک معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا جبکہ تجارت و سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
روزنامہ خبر ترک نے "پابندی کا ہٹنا ایرانی سیاحوں کی آمد میں اضافہ کرے گا "کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ ترک ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن کے صدر بشاران اولو سوئے نےکہا ہے کہ ایران پر سے پابندیوں کا ختم ہونا ترکی کے سیاحتی شعبے کےلیے بھی سود مند ثابت ہوگا کیونکہ ان پابندیوں کی وجہ سے ایران کو اپنے طیاروں کے فاضل پرزہ جات کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جو کہ سیاحتی شعبے کو متاثر کر رہا تھا لیکن اب امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
روزنامہ وطن نے اپنے اقتصادی صفحے پر تحریر کیا ہے کہ یورو منی کی طرف سے اس سال کے بہترین بینک کا ایوارڈ ترکی کے اک بینک کو دیا گیا ہے ۔ اک بینک کو دس سالہ عرصے میں دوسری بار اس اعزاز سے نوازا گیا ہے جس کےلیے ایک تقریب لندن میں منعقد ہوئی تھی ۔
روزنامہ صباح کےمطابق ٹرش ایئر لائنز نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے ایک ایئر بس اے 320 طیارے پر انگریزی اور عربی زبان میں عید الفطر کی مبارک باد کے الفاظ درج کروائے ہیں جو کہ اپنی بیرون ملک پروازوں کے دوران دنیا بھر کے لیے عید کی مبارک باد کا وسیلہ بنے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں