ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔07۔06

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔07۔06

334672
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔07۔06


روزنامہ صباح نے " صدارتی دفتر سے سافٹ ویر منصوبہ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کےانفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے ایک عظیم منصوبہ تیار کیا ہے ۔وہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے ماہرین ،پروگرامرز اورسافٹ ویر ڈیولپرز کو تربیت دینے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔وہ ٹیکنالوجی کے ماہرین کیساتھ ملاقات کے دوران ترکی کو اس شعبے میں درپیش مسائل اور اپنائی جانے والی تدابیر کا جائزہ لیں گے ۔ اس منصوبے کے دائرہ کار میں طالب علموں کو سافٹ ویر میں دلچسپی پیدا کروائی جائے گی اور نجی شعبے کیساتھ تعاون کیا جائے گا ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی اور عرب ممالک کے درمیان تجارت میں قابل ذکر اضافہ ہو رہا ہے ۔حالیہ 12 برسوں میں عرب ممالک کیساتھ تجارت میں سات گنا اضافہ ہوا ہے ۔ تجارتی اعدادو شمار کیمطابق عراق کیساتھ 10٫8 اور مصر کیساتھ 1٫4 ارب ڈالر جبکہ کویت کیساتھ تجارت 568 میلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیساتھ تجارتی حجم 4٫7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 31 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طالب علموں کی تعداد 2016 میں ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔ 20 ہزار نئے غیر ملکی طالب علموں کی ترکی میں آمد کی توقع کی جا رہی ہے ۔ اسوقت ترکی میں 80 ہزار طالب علم موجود ہیں ۔
روزنامہ وطن نے " ترکی کی بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کی فرمیں سرگرم عمل " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی آنے والے عرب سیاح بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کی خدمات کیوجہ سے بے حد خوش ہیں ۔ اپنے ممالک واپس جانے کے بعد وہ ترک فرموں کی بے حد تعریف کرتے ہیں ۔ بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے خواہشمند عربوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ترکی میں بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کی اجرت بھی مناسب ہے ۔حالیہ چند برسوں سے یورپی ممالک خاصکر برطانیہ ،فرانس اور پولینڈ جیسے ممالک سے بھی بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کےخواہشمند افراد ترکی آ رہے ہیں ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ ترکی کے ایفس انٹیک شہر،دیار بکر کی فصیلوں اور حیوسل باغیچوں کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کروانےکے بعد بتمان کے اہم تاریخی اور ثقافتی ورثے حسن کہف کو بھی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ٹویٹر کی وساطت سے حکام سے حسن کہف کے ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے کی اپیل کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں