ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔06۔15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔06۔15

304543
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔06۔15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔06۔15
روزنامہ ینی شفق نے " ترک بینکوں کی بیرون ملک سرگرمیاں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں 2٫1 ٹریلین لیرے کا سرمایہ رکھنے والے بینکاری کے سیکٹر نے بیرونی ممالک میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔بیرونی ممالک میں ترک بینکوں کی شاخوں کی تعداد 12 سال میں 98 فیصد اضافے کیساتھ 81 تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ بینک پانچ میلین انسانوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں اور ان بینکوں نے اپنے گاہکوں 13 کو ارب ڈالر کے قرضے دے رکھے ہیں ۔ ان بینکوں کے کھاتوں کی رقوم 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ بینکاری کے سیکٹر کی بیرون ملک خدمات سرمایہ کاری میں اضافے اور تجارتی حجم کے بڑھنے میں موثر کردار ادا کر رہی ہیں ۔
روزنامہ سٹار "انسانی خلیوں سے چپس کی تیاری" جلی سرخی کیساتھ لکھتا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مہمت دیوک میجی نے ازمیر گیدیز یونیورسٹی میں منعقدہ انٹر نیشنل بیو سینسر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مصنوعی انسانی اعضاء کے فرائض انجام دینے والے چپس تیار کیے ہیں ۔ ان چپس سے ادویات کے تجربات کو انسان پر کرنے جیسے نتائج حاصل ہو سکیں گے ۔اس طریقہ کار سے نئی ادویات کی تیاری کے تجربات کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکے گی اور بیماریوں کیخلاف جدوجہد میں مدد ملے گی ۔
روزنامہ صباح نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپ میں فٹبالروں پر لگائے جانے والے ٹیکس کو اگر مد نظر رکھا جائے تو ترکی کم ترین ٹیکس کے لحاظ سے جنت نما ملک ہے ۔ ترکی لٹوانیا کیساتھ سپر لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر 15 فیصد کم ترین انکم ٹیکس لگانے والا یورپی ملک ہے ۔یورپ اور دیگر ممالک میں کھلاڑیوں پر فلم سٹاروں کیطرح بلند ترین ٹیکس لگائے جاتے ہیں ۔
روزنامہ خبر ترک نے انقرہ میں ریلی ہیجان " کے عنوان کیساتھ لکھتا ہے کہ یورپ کے سب سے بڑے اٹوموبائیل لائیو سینٹر میں دوسری کلاسیکی آٹوموبائیل ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔آواخر ہفتہ دو رو ز تک جاری ریلی میں 1928 سے لیکر 1985 کے درمیانی عرصے میں تیا رکی جا نے والی 40 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ پہلے روز 120 کلومیٹر اور دوسرے روز 140 کلومیٹر سفر طے کیا گیا ۔ انقرہ کی سڑکوں پر چلنے والی کلاسیک رنگ برنگی گاڑیوں میں عوام نے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
روز نامہ وطن نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انطالیہ میں بین الاقوامی ریت کے مجسموں کی نمائش شروع ہو گئی ہے ۔اس نمائش میں نو مختلف ممالک کے 22 مجسمہ سازوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ان مجسموں کی تیاری میں 10 ہزار ٹن ریت کا استعمال کیا گیا ۔ مجسمہ سازوں نے اس نمائش میں دنیا کے سات عجوبوں کو ریت سے تعمیر کیا ہے ۔ عوام نے ریت کےان مجسموں میں گہری دلچسپی لی ہے اور انھیں پسند کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں