ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.06.2015

ترک ذرائع ابلاغ

303168
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.06.2015

روزنامہ ینی شفق " برآمدات میں تیزی" کے زیرِعنوان لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال کی پہلی سہہ ماہی میں ہوائی راستے ہونے والی برآمدات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 48٫6 فیصد کے اضافے کےساتھ 8 ارب 457٫6 ملین ڈالر رہی ہیں۔ ہوائی راستے سن 2014 کی مجموعی برآمدات 14٫1 ارب ڈالر تک رہی تھیں، جبکہ امسال محض پہلے چار ماہ میں ہی اس رقم کے 70 فیصد کو حاصل کر لیا گیا ہے۔
روزنامہ صباح " سلسلہ امن کی ذمہ داری ترک سفیر کے سپرد" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ فلپائن میں گزشتہ برس حکومت کےساتھ طے پانے والے امن معاہدے کا فریق مورو اسلامی محاذِ نجات آئندہ ہفتے ہتھیار ڈالنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ حکومت ِ فلپائن اور مورو اسلامی محاذ ِ نجات کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں سلسلہ امن کے 16 جون سے شروع ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ ہتھیار ڈالنے کے عمل کا ترکی کے فلپائن میں سفیر حیدر برک کی زیر قیادت کی ایک خود مختار کمیٹی جائزہ لے گی۔ مورو اسلامی محاذِ نجات نے تقریباً 40 برسوں تک جاری رہنے اور ایک لاکھ بیس ہزار انسانوں کی ہلاکتوں کا موجب بننے والی علیحدگی پسند تحریک کو 40 برس جاری رکھنے کے بعد 27 مارچ سن 2014 کو حکومت فلپائن کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
روزنامہ ینی شفق نے آگے چلتے ہوئے اپنی ایک دوسری خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے"پیرس میں نمائش"۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ توساش ۔ ترک ہوائی و خلائی صنعت 15 تا 21 جون کو پیرس میں منعقد ہونے والی 51 ویں بین الاقوامی پیرس ہوائی نمائش میں ٹی۔129 اور آنکا طیاروں کو پیش کرے گی۔
حملے اور حربہ گشتی فرائض کے لیے کئی مقاصد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تیار کردہ ٹی۔ 129 لڑاکا ہیلی کاپٹر کے دھڑ کو ترک مسلح افواج کی ضرورت کے مطابق ترکی میں تیار کیا گیا ہے۔ وزن اور طاقت کے تناسب کےا عتبار سے اپنی کیٹگری میں بہترین ہیلی کاپٹر تصور کیے جانے والے اس ہیلی کاپٹر کو دنیا کے موثر ترین فائٹر ہیلی کاپٹر کا درجہ بھی حاصل ہے۔
روزنامہ خبر ترک " شمسی توانائی کو کرہ ارض پر تیار کیا جائیگا" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ دنیا اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر ستاروں تک رسائی حاصل کرنے کی جستجو میں ہے۔فرانس میں تا حال تیاری کے مراحل میں ہونے والے 18 ارب ڈالر کی قیمت کے حامل Iter ری ایکٹر کی مدد سے سائنسدانوں نے صاف اور لا محدود توانائی کے حصول کے خواب دیکھنے شروع کر دیے ہیں۔
روزنامہ وطن "350 ملین ڈالر کے حامل بحری جہاز کے ساتھ لنگر ڈالے گا" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع معلا کی تحصیل بودرم میں روایتی محل معماری کے نظریے کے ساتھ ڈیزائن کردہ جمیراہ بودرم پیلس نے مہمانوں کی میزبانی کرنے شروع کر دی ہے تو آئندہ ماہ امیر دوبئی شیخ محمد بن راشد الا مقتوم اس محل میں قیام کریں گے۔
امیر دوبئی آئندہ ماہ 160 میٹر طویل ، 350 ملین ڈالر کی مالیت کے حامل بحری جہاز کے ذریعے اپنی دختر شیکا ماہرہ کے ہمراہ بودرم میں قیام کریں گے۔
روزنامہ سٹار نے " ترکی کی حسینہ کھیل" کے عنوان سے لکھا ہے کہ مس ٹرکی2015 مقابلہ حسن میں 18 سالہ والی بالر ایبرو چرپان کو سال 2015 کی حسینہ ترکی چنا گیا ہے۔ اس دوشیرہ کا قد 1٫85 میڑ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں