ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔06۔12

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔06۔12

302405
 ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  15۔06۔12

روزنامہ ینی شفق نے " فیملی فارم ماڈل کی حمایت " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپ میں زراعت کی بنیاد رکھنے والے فیملی فارم ماڈل پر ترکی میں بھی عمل درآمد کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔دیہاتوں سے شہر کیطرف ہجرت کی روک تھام کرنے والے اس ماڈل کو اپناتے ہوئے پیداوار افرادی قوت کو بڑھایا جائے گا ۔سرکاری رعایت کیساتھ فیملی فار م کے لیے زراعت اور گلہ بانی کی وزارت نے بھی اپنے روڈ میپ کا تعین کر لیا ہے ۔وزارت نے دو میلین کسان خاندانوں کی امداد کے لیے تیار کردہ کاروائی رپورٹ کیمطابق کسانوں کیطرف سے طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور وہ قرضوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے معلومات حاصل کر سکیں گے ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ صرف بینکوں کے ذریعے بیرونی ممالک کو ترک کرنسی بھیجنے کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے ۔اب بیرون ملک جانے والے افراد 13700 لیرے سے لیکر 25 ہزار لیرے ،پانچ ہزار ڈالراور10 ہزار یورو اپنے ساتھ لے جا سکیں گے ۔اگر کوئی شخص اس سے زائد رقم اپنے ساتھ لے جانا چاہتا ہے تو خزانے کے سیکریٹریٹ سے وابستہ وزارت کیطرف سے اس کا تعین کیا جائے گا ۔توقع ہے کہ نئے عمل درآمد سے کرنسی کو بیرون ملک لے جانے والی کمپنیاں اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گی ۔
روزنامہ وطن نے شعبہ تعلیم سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انٹرنیشنل اعلی تعلیمی ریٹنگ ایجنسی دی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایشیا کی بہترین 50 یونیورسٹیوں میں ترکی کی 5 یونیورسٹیوں کو بھی شامل کیا ہے ۔ تین ترک یونیورسٹیاں پہلی 20 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔ مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی 12ویں ،بوغاز ایچی یونیورسٹی 14 ویں اور استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی 19 ویں نمبر پر ہیں ۔ ان یونیورسٹیوں کو ایشیا کی بہترین یونیورسٹیاں قرار دیا گیا ہے ۔
روزنامہ وطن نے فن و ثقافت سےمتعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ٹاپ ماڈل تولین شاہین مردانہ فیشن میں مختلف رنگ دینے کیوجہ سے عالمی دلچسپی کے حامل میلان مینز فیشن ویک میں واحد خاتون ماڈل کے طور پر پوڈیم پر آئیں گی۔وہ 20 جون کو ترک فرم کیطرف سے تیار خاص ڈیزائن کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کریں گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں