ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔06۔05

293563
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔06۔05


روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ بینک چیکوں کے استعمال کو محفوظ بنانے کے لیے نیا ڈیٹا میٹرکس چیک تیار کیا گیا ہے ۔ نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے کہا ہے کہ ڈیٹا میٹرکس چیک کا استعمال ترکی کی کاروباری زندگی میں اہم تبدیلی کا باعث بنے گا ۔ منڈیوں میں چیک کے استعمال کو اسان بنایا جائے گا اور اس سے چیک دینے والے کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی ۔
روزنامہ سٹار نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فرانس کے شہر کینز میں 5 تا 8 جون ہونے والی ایم آئی پی کوم عالمی تفریحی نمائش میں ترکی اعزازی ملک کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے ۔ استنبول ایوان تجارت کے سربراہ ابراہیم چاغلر نے کہا ہے کہ اس نمائش میں ترکی کو بہترین طریقے سے متعارف کروایا جائے گا ۔ کاروباری دنیا کے نمائندوں کی حیثیت سے ہم اس نمائش میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔
روزنامہ صباح نے " زینیب بودور جی ٹونٹی کی سول سوسائیٹی کی سربراہ منتخب " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے امسال جی ٹوئنٹی کے ٹرم چیرمین کے فرائض سنھبال لیے ہیں۔ "سول سوسائیٹی 20 "کی قیادت قلعے گروپ کی سربراہ زینیب بودر عوک یائے کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ زینیب عوک یائے نے کہا کہ سول سوسائیٹی 20 کی سربراہ منتخب ہونے پر مجھے فخر ہے اور یہ میرے لیے اعزاز ہے ۔ ہمارا مقصد عالمی سطح پر سول سوسائٹیز کے نظریات اور تجاویز کو جمع کرتے ہوئے موسم خزاں میں ہونے والے جی ٹوینٹی کے سربراہی اجلاس میں پیش کرنا ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے " ماحول کو سب سے کم آلودہ کرنے والا دوسرا ملک ترکی " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی فی کس چار ٹن کاربن ڈائی اوکسائڈ خارج کرنے والےملک کی حیثیت سے اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے رکن 34 ممالک میں سے فضا کو کم تر آلودہ کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے ۔2012 کے بعد میکسیکو 3٫7 ٹن کاربن ڈائی اوکسائڈ گیس کے اخراج کیساتھ پہلے نمبر پر اور ترکی دوسرے نمبر پر ہے ۔ لگسمبرگ جس کا رقبہ ترکی کے ایک ضلع کے برابر ہے 19٫2 ٹن کاربن ڈائی اوکسائڈ خارج کرتے ہوئے ماحول کو سب سے زیادہ آلودہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ۔
روزنامہ وطن نے شعبہ طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امریکہ میں پہلی با ر کھوپڑی اور کھوپڑی کی چمڑی کی کامیاب منتقلی ہوئی ہے ۔ایم ڈی اینڈر سن کینسر مرکز اور ہوسٹن میتھو ڈسٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 15 گھنٹے تک جاری اپریشن کے بعد عطیہ دہندگان سے لی گئی کھوپڑی اور کھوپڑی کی چمڑی کو 55 سالہ مریض جم بوئسن کو منتقل کیا ہے ۔ اپریشن کے بعد جم بوئسن تیزی کیساتھ صحتیاب ہوئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں