ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔05۔29

296682
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔05۔29


روزنامہ سٹار نے " ٹرانس ایٹلانٹک کو جلد بازی سے کام لینے کی اجازت نہیں دیں گے " کے زیر عنوان اپنی خبر میں نائب وزیر اعظم نومان کرتلمش کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے سٹریٹیجی انسٹی ٹیوٹ کیطرف سے منعقدہ" ترکی کی رقابت قوت اور ٹرانس ایٹلانٹک تجارتی سرمایہ کاری حصہ داری" نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس دور کے سیاسی حالات کے تحت جلد بازی سے کام لیتے ہوئے ترکی کی یورپی یونین میں شرکت کے لیے کسٹم یونین کی درخواست دی گئی تھی ۔یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹرانس ایٹلانک حصہ داری ترکی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ ہم ٹرانس ایٹلانٹک سے متعلقہ معاملات میں ترکی پر دباؤ ڈالنے اور اسے قبول کروانے میں جلد بازی سے کام لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
روزنامہ صباح نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ رابرٹو کارلوس کو سیواس فٹبال کلب کے کوچ کے طور پر ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔ اب سرمایہ کاری کے میدان میں دنیا کے مشہور ترین برازیل کے سیمنٹ کے آجر ووٹو رانٹم نے سیواس کو سیمنٹ کی پیداوار کے مرکز کے طور پر منتخب کیا ہے ۔ان کی کمپنی نے سیواس کے لیے 140 میلین یورو کا بجٹ مختص کیا ہے۔ یہ کمپنی شہر میں موجود سیمنٹ کے کارخانے کیساتھ ایک ا ضافی کارخانہ تعمیر کر تے ہوئے منڈی میں اپنے حصے کو 42 فیصد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " معاوضہ فلسطینی بچوں کو دیا جائے گا " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ اسرائیل کے زیر محاصرہ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے امدادی بحری جہاز پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر کے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا تھا ۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے مہمت وورال نے کہا ہے کہ حملے کو پانچ سال گزر جانے کے باوجود ہم نے اسرائیل سے معاوضہ لینے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھا ہو اہے ۔ اگر ہم نے مقدمہ جیت لیے تو ہم ملنے والی رقم کو فلسطینی بچوں کوبھیج دیں گے ۔
روزنامہ خبر ترک مشہور فنکار برصا فیسٹیویل میں " عنوان کیساتھ لکھتا ہے کہ25 مئی کو شروع ہونے والا 54 واں برصا فیسٹیویل جوش و خروش کیساتھ جاری ہے ۔یہ فیسٹیویل 15 جون تک جاری رہے گا ۔ اس فیسٹیویل میں ہر طرز کی موسیقی کے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔فیسٹیویل میں عالمی شہرت یافتہ راک گروپ یوروپا ، ریگا ، ڈب۔ فنک کے علاوہ پولینڈ کی گلوکارہ ماریکا بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے اپنے پرستاروں کو محظوظ کریں گی ۔
روزنامہ وطن نے"تھری ڈی پلستر سے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کا علاج " سرخی کیساتھ شعبہ طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ 29 سالہ ترک ڈیزائنر دینیز قارا شاہین نے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے علاج معالجے میں فردی طور پر ڈیزائن کردہ پلستر کے ماڈل عوسٹییوڈ میڈیکل کاسٹ کیساتھ پلستر کو تھری ڈی کی شکل دے دی ہے ۔ اے ڈیزائن ایوارڈ مقابلے میں اس ماڈل کیساتھ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قارا شاہین نے کہا ہے تیار کردہ ارم سپلنٹ کی مدد سے الٹرا ساؤنڈکی تھرتھراہٹ کیساتھ ٹوٹی ہو ئی ہڈی کے جڑنے کی مدت میں 80 فیصد بہتری لائی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں