ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔05۔22

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔05۔22

285017
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔05۔22

روزنامہ خبر ترک نے " ویزے کی پابندی ختم نہ ہوئی تو واپسی قبول معاہدہ منسوخ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر وولکان وورال کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے لیے ویزے کی پابندی کا خاتمہ جس قدر اہمیت رکھتا ہے یورپی یونین کے لیے واپسی قبول معاہدہ بھی اسی قدر اہمیت کا حامل ہے ۔ یورپی یونین ویزے کو ختم نہ کرنے کا یہ جواز پیش کر رہی ہے کہ اگر ہم نے سرحدیں کھولیں تو 25 میلین ترک یورپ پہنچ جائیں گے ۔ وولکان بوزکر نے کہا کہ یورپ میں پہلے ہی بے روز گاری پائی جاتی ہےکون وہاں جانا پسند کرئے گا ۔علاوہ ازیں یورپی سفارتخانے ویزوں کی رقم سے اہم آمدنی حاصل کر رہے ہیں ۔
روزنامہ سٹار نے گاڑی جتنی قیمت کا بائیسکل نمائش میں " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ یورپ کی عظیم ترین اٹوموبائیل نمائش "استنبول اٹو شو 2015 " تویاپ استنبول نمائش اور کانگریس ہال میں شروع ہو گئی ہے ۔ صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیرفکری اشک نے اس نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس ہال میں 27 نئے ماڈلوں سمیت 60 سے زائد ماڈل کی گاڑیوں کی نمائش ہو رہی ہے ۔ دو ماڈلوں کو دنیا میں پہلی بار استنبول آٹو شو میں دکھایا جا رہا ہے ۔نمائش میں رکھی گئی مہنگی ترین گاڑی کی قیمت تین میلین یورو ہے ۔نمائش میں ایک موٹر سائیکل رکھی گئی ہے جس کی قیمت دس ہزار یورو ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے بھی اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے ایوان ہائے بازار حصص توب اور بین الا قوامی ایوان تجارت کے زیر اہتمام عالمی کوبی فورم "استنبول اوقاف مرکز"میں کل شروع ہو رہا ہے ۔توب کے سربراہ رفعت حسار جک لی اولو نے کہا ہے کہ اوقاف کے قیام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کارخانوں کوبی کی وساطت سے ترکی کی قیادت میں عالمی اقتصادی ترقی اور بڑی کمپنیوں اور کوبی کے درمیان اہم زنجیر قائم کرنے کے لیے عالمی سطح پر اہم قدم کو اٹھایا جا رہا ہے۔
روزنامہ صباح نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ روس میں منعقدہ عالمی چیمپین شپ میں چیمپین بننے والے ثروت تازے گل سمیت بعض ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں کو دنیا کے متعدد ممالک سے ٹرنسفر کی پیش کشیں کی جا رہی ہیں ۔ٹیکوانڈو قومی ٹیموں کے کوچ علی شاہین نے کہا ہے کہ ہم فیڈریشن کی حیثیت سے اس سلسلے میں لچکداری کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں پیش کشیں نہیں آتی ہیں بلکہ کھلاڑیوں کو بذات خود پیش کش کی جاتی ہے لیکن ہمارے کھلاڑی انھیں بالکل اہمیت نہیں دیتے ہیں ۔
روزنامہ وطن نے "صحت مند دماغ کے لیے تھری ڈی فلم " کے عنوان کیساتھ برطانیہ کی گولڈ سمتھ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تھری ڈی فلم دماغ کی نشو نما میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ایک سو افراد کے دماغی فنگشن کی تحقیق کی گئی ہے جس کیمطابق ذہنی فنگشن میں 23 فیصداورذہنی ردعمل کی مدت میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔تھری ڈی فلم حقیقت کی عکاسی کرنے کی وجہ سے دماغ زیادہ کام کرتا ہے جس سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں