ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.05.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

283269
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.05.15

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ اسلامی مرکزی بینک کے قیام پر مبنی منصوبے کے تعین ہو گیا ہے اس سلسلے میں نائب وزیراعظم علی بابا جان نے بتایا ہے کہ اس بینک کے قیام میں ترکی،انڈونیشیا اور اسلامی ترقیاتی بینک نمایاں کردار ادا کریں گے۔ بابا جان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ترکی تین سو ملین ڈالر کے مالی وسائل فراہم کرے گا جبک جی ٹوئنٹی ممالک بھی اس بینک کے قیام کےلیے بلا سود مالی مدد مہیا کریں گے۔
روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ آٹو شو سن 2015 22 تا 31 مئی کے درمیان استنبول میں منعقد ہو رہا ہے جس میں موٹر گاڑی کی صنعت میں رونما ہونے والی جدید تبدیلیوں سے آراستہ گاڑیوں کے نت نئے ماڈلز نمائش کےلیے پیش کیے جائیں گے۔ یہ نمائش ایک لاکھ بیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر منعقد ہوگی جسے قوی امکان ہے کہ زائرین اور گاڑیوں کا دلدادہ افراد کی خصوصی توجہ حاصل رہے گی ۔
روزنامہ حریت نے وزارت صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملک بھر کے 4 اضلاع کے تقریبا 1184 ساحلی مقامات پیراکی اور غوطہ خوری کےلیے موزوں ہیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات ترک وزارت صحت کی ویب سائٹ سے جرمن،انگریزی ،ترکی،ہسپانوی ،روسی اور اطالوی زبانوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
روزنامہ صباح نے "سن 1915 کے واقعات پردہ سیمیں پر "کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ دور حاضر میں نام نہاد آرمینی دعووں میں اضافے کے پیش نظر ہدایت کار اسماعیل گونیس نے "کاروان1915 کے زیر عنوان ایک فلم کی عکس بندی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گونیس نے اس فلم کی کہانی کے بارے میں بتایا ہے کہ جنگ عظیم اول میں دنیا کی بیشتر عوام جنگ میں مصروف تھیں جس کے دوران سولہ ملین افراد لقمہ اجل بنے جن میں سے تین ملین تعداد عثمانیوں ترکوں کی تھی اور یہ جنگ مسلمانوں اور مسیحیوں دونوں کےلیے المناک ثابت ہوئی تھی ۔
روزنامہ ملیت کی خبر کے مطابق ، الف اُوراس نامی ترک فنکارہ کے ازنیک چینی سے بنائے گئے نمونوں کی نمائش امریکہ میں جاری ہے جس میں ترکی کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو روشناس کروانے کی کوشش کی گئی ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں