ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.05.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.05.14

280592
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.05.14

***روزنامہ اسٹار نے "پہلا کھانا ترکی کی طرف سے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ ترکی ،میانمار کے ظلم و ستم سے فرار ہونے والے روہینگا مسلمانوں کی مدد کو پہنچا ہے۔ جنوبی ایشیاء کے سمندر میں بھوکے پیاسے موت کے حوالے کئے جانے والے مہاجرین کو ترکی کے انسانی امداد کے وقف İHH کے وسیلے سے کھانا پہنچایا گیا ہے۔ یہ مہاجرین کئی ماہ سے سمندر کے وسط میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھوک کی وجہ سے مچنے والی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے بعد باقی بچنے والے مہاجرین کو ترکی کی طرف سے طبّی امداد فراہم کی گئی ہے۔ میانمار کے مسلمانوں کو حکومت اور قومیت پرست بدھوں کی طرف سے زبردستی ہجرت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔


***روزنامہ صباح "خوش ترین بچے ترکی میں "کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 18 ممالک کو ماڈل بنا کر تیار کی جانے والی رپورٹ میں ترکی کو ایک ایسے ملک کے طور پر دکھایا گیا ہے کہ جس کے بچے سب سے زیادہ خوش ہیں۔ مالی مفادات کے بغیر " بین الاقوامی فلاح اطفال کی پیمائش" نامی ادارے نے خوشی کے موضوع پر 10 سے 12 سال کی عمر تک کے 53 ہزار بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔ ترکی کے 78 فیصد بچوں نے خوشی کے پیمانوں کی روسے پورے نمبر حاصل کئے ہیں اور یوں ترکی کے بچوں کا تعین دنیا کے خوش ترین بچوں کے طور پر کیا گیا ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "اعلٰی تعلیم کے لئے ترکی کا خواب" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بیرونِ ملک حصول تعلیم کے لئے امریکہ کو ترجیح دینے والے لاطینی امریکہ کے طالبعلموں کا "امریکہ کا خواب" اب "ترکی کے خواب" میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ترکی کے وظائف کے لئے رواں سال میں ابھی سے ایک لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔


*** روزنامہ خبر ترک "داخلی طلب بیدار ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہ اپریل میں میں شائع ہونے والے بجٹ کے اعداد و شمار سے بجٹ کی آمدنی اور بجٹ کے توازن کے مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ داخلی طلب کے بھی تقویت پکڑنے کی طرف اشارہ مل رہا ہے۔ بجٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں بجٹ کی آمدنی مصارف کی نسبت زیادہ رہی ہے۔ اس اقتصادی تیزی کے جاری رہنے یا نہ رہنے کا انحصار انتخابی نتائج ، انتخابات کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات اور بیرونی ممالک سے آنے والے وسائل پر منحصر ہے۔


***روزنامہ وطن "کلچکو ، ترکی کے لئے باڈی گارڈ بنیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یوکرائن کے سابقہ عالمی باکسنگ چیمپئن ویٹال کلچکو نے کیو کے بلدیہ چئیر مین کی حیثیت سے ترک کاروباری حضرات کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ اپنے دفتر میں ترک سیاحتی ایجنٹوں اور کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے پُر مزاح انداز میں کہا کہ " میں ترکوں کا باڈی گارڈ بنوں گا"۔ انہوں نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ترک سرمایہ داروں سے یوکرائن میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں