ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔05۔15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔05۔15

276050
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔05۔15

روزنامہ سٹار نے صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کی سات جون کے انتخابات میں شاندار کامیابی اور تنہا آئین بنانے کا حق حاصل کر نے سے ترکی کی قسمت بدل جائے گی ۔ ُاس وقت صدارتی نظام کے لیے کام شروع ہو جائے گا ۔ 2019 میں یا اس سے بھی پہلےبھی صدارتی نظام قائم ہو سکتا ہے ۔
روزنامہ ینی شفق"ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے باب علی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی جی ٹوینٹی ممالک میں لیڈر ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔عالمی سطح پر تیزی کیساتھ بدلنے والے سیاسی اور اقتصادی توازن میں ترکی کی اپنائی جانے والی پالیسیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہونگی ۔مستقبل میں خاصکر ترقی اور رفاح کے لحاظ سے ترکی کے لیے اہم ترین معاملہ سیاسی استحکام ہے۔عدم استحکام کے مالک کسی ملک میں ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے ۔ ترقی کرنے کے لیے استحکام نہایت ضروری ہے اورسیاسی استحکام کی زمین مضبوط ہونی چاہئیے۔
روزنامہ وطن " ترکی ہنگامی مداخلت قوت کا لیڈر بنے گا " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی کی میزبانی میں انطالیہ میں ہونے والے نیٹو کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ نےاجلاس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو مقابلہ قوت کو بڑھا رہا ہے ۔ ہنگامی مداخلت قوت کا قیام بھی ان سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے ۔ترکی نے نیٹو ہنگامی مداخلت قوت تشکیل دینے والے دیگر چھ حلیف ممالک کیساتھ مل کر آئندہ چند برسوں میں اس قوت کی قیادت کے فرائض سنھبالنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہمیں ترکی کے اس فیصلے سے گہری مسرت ہوئی ہے ۔
روزنامہ صباح " ٹی ایچ واے کی انقرہ سے سات ممالک کے لیے براہ راست پروازیں " عنوان کیساتھ انقرہ ایوان صنعت نورالدین اوزدے بر کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی کی ہوائی کمپنی ٹی ایچ واے انقرہ سے بیرونی ممالک کے 27 پروازیں کرتی ہے ۔ کمپنی نے یکم اکتوبر سے مزید سات شہروں کے لیے براہ راست پروازیں کے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان شہروں میں فرانکفرٹ، ویانا ،باکو، برسلز ،لندن، تہران اور ایمسٹرڈیم شامل ہو نگے ۔ 2016 میں برلن، ہمبرگ ،بون ،شٹٹگارڈ ،کوپن ہیگن، سٹالک ہوم اور پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گا ۔
روزنامہ حریت نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر کی یہ سرخی چسپاں کی ہے " عظیم ایوارڈ داملہ کو ملا " اخبار لکھتا ہے کہ میلان انٹر نیشنل فلم فیسٹیویل میں " سطح سمندر " فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی داملہ سیون میز کو بہترین فنکارہ اور فلم کی ہدایتکارہ نیسان داع اور ایسرا سائدام کی بہترین ہدایتکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ میلان میں نو ستمبر کو منعقد ہونے والی تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران انھیں یہ ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔علاوہ ازیں ء فیسٹیویل میں سطح سمندر فلم کو بھی دکھایا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں