ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.05.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.05.15

271665
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.05.15

***روزنامہ خبر ترک " انتخابات میں شرکت کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بیلجئیم سے واپسی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ 7 جون کو متوقع انتخابات کے بارے میں بات چیت میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ متوقع انتخابات میں کثیر تعداد میں شرکت کی جائے گی جو اس سے قبل کے ریکارڈ توڑ ڈالے گی۔ صدر ایردوان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔


***روزنامہ ینی شفق " ترکی میں اقتصادی بڑھوتی کی شرح وسطی یورپ سے آگے نکل جائے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے ترکی سمیت وسطی، مشرقی اور جنوبی یورپ کے ممالک سے متعلق" علاقائی اقتصادی مسائل " کے عنوان سے رپورٹ شائع کر دی ہے۔ آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکی میں بڑھوتی کی شرح زیادہ مضبوط رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق جیوپولیٹک تناو، یوروزون میں بہتری کے اثرات اور پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ نے ترکی کی اقتصادیات پر مثبت اثرات ڈالے ہیں جن کی وجہ سے ترکی اقتصادی بڑھوتی میں یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے بعض یورپی ممالک میں اداراتی اصلاحات کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔


***روزنامہ وطن "فیسیلیس میں تاریخی کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ انطالیہ کے ضلع کیمر میں فیسیلیس تاریخی شہر اور بے داع لار اولیمپس ملّی پارک میں کھدائی کے کام کے دوران کھنڈرات اور انسانی ڈھانچوں کی دریافت ہوئی ہے۔ میڈیٹیرین یونیورسٹی سے مراد آرسلان نے کہا ہے کہ یہاں پر تاریخی آثار مل سکتے ہیں۔ علاقے میں جیومیگنیٹک تحقیقات سے حاصل ہونے شواہد کے بعد تاریخی کھنڈرات کی دریافت کا کام کیا جا رہا ہے۔


***روز نامہ اسٹار" ڈرامہ سیریل میلاد کے لئے حوصلہ افزائی ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 10 سے 25 مئی کے درمیان انقرہ میں وزارت اعظمٰی تعارفی فنڈ اور وزارت سیاحت و ثقافت، وزارت انصاف، وزارت جنگلات اور وزارت صحت کے تعاون سے پہلا فیملی فلم فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔ فیسٹیول کے سلسلے میں دکھائی جانے والی فلموں اور سماجی منصوبوں کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو کنبے اور سماجی پالیسیوں کی وزیر عائشہ نور اسلام نے ایوارڈ دئیے۔ فسٹیول میں ٹی آرٹی کی قومی خفیہ ایجنسی MİT کی غیر ملکی خفیہ ایجنٹوں کے ساتھ جدوجہد پر مشتمل ڈرامہ سیریل "میلاد" کو بھی حوصلہ افزائی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔


***روزنامہ صباح "مارسیل الہان نادال کے مقابل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ٹینس کے کھلاڑی مارسیل الہان نےروم ماسٹر ٹورنامنٹ میں عالمی سطح پر 29 ویں نمبر کے کھلاڑی فرانسیسی آڈریان مانارینو کو 6۔4 اور 6۔1 کے سیٹوں کے ساتھ صفر کے مقابلے میں 2 پوائنٹ سے شکست دے دی ہے۔ الہان اپنا اگلا ٹورنامنٹ ہسپانیہ کے معروف اور عالمی سطح پر 7 ویں نمبر کے کھلاڑی رافایل ناڈال کے ساتھ کھیلیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں