ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.05.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

268415
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.05.15

روزنامہ اسٹار نے صدر رجب طیب ایردوان کے حوالےسے خبر دی ہے جنہوں نے ایک بار دہرایا ہے کہ ملکی مفاد میں صدارتی نظام کا نفاذ ہونا ضروری ہے کیونکہ عوام بھی یہی چاہتی ہے اور اس نفاذ سے کوئی قیام نہیں ٹوٹ پڑے گی ۔
روزنامہ ینی شفق کے مطابق ترکی کی صنعتی ترقی کی رفتار غیر متوقع طور پرمارچ کے مہینے میں 4٫7 فیصد بڑھ گئی جس کی وجہ سے ملکی طلب کی شرح بھی 3٫6 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
روزنامہ صباح نے خبر دی ہےکہ استنبول میں زیر تعمیر تیسرے ہوائی اڈے پر طیارہ ساز ایئر بس کمپنی نے ابھی سے ایک ٹیکنیکل ہینگر حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے جس کے لیے اس کے ترک کمپنی لیماک سے بات چیت جاری ہے ۔
روزنامہ وطن کے مطابق ، فرانسیسی شہر لیون کے ہوائی اڈے اور کوسوا کے پرسٹینا ہوائی اڈے کی حصے دار ترک کمپنی لیماک نے فرانس میں ہوائی اڈوں کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی روح رواں ایبرو اوزدیمیر نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام سے لیون اور نیس کے ہوائی اڈوں کی نجکاری حاصل کرنےکے لیے بات چیت جاری ہے۔
روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ اس سال پانچویں بار منعقد ہونے والے شاپنگ فیسٹیول کا آگاز 6 تا 28 جون کے درمیان ہوگا ۔ اس میلے کا انعقاد استنبول ایوان تجارت ار بلدیہ استنبول کے تعاون سے ہوگا ۔اندازہ ہے کہ اس میلے سے تقریبا 3٫5 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوگی ۔اس میلے کے اس سالے کا اسپانسر شپ کے فرائض کوکا کولا اور مرسیڈیز ہونگے۔
روزنامہ صباح نے خبر دی ہےکہ کنسرٹ پیش کرنے کےلیے ترکی آنے والے بلقان موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور فنکار گوران بریگوویچ نے انقرہ کے بعد استنبول میں اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔ان کے مدھ بھرے نغمات پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں