ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

239756
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

۔ روزنامہ ینی شفق نے " گیور میز اقوام متحدہ کو اخلاقی درس دیں گے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں پہلی بار ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے۔ مہمت گیورمیز اقوام متحدہ میں حضرت محمد کے ہفتہ ولادت کے موقع پر حضر ت محمد اور اور ان کے اخلاق کے بارے میں عالمی رہنماؤں کو معلومات فراہم کریں گے۔ اکیس اور بائیس اپریل کو نیو یارک میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مہمت گیورمیز ترکی کی نمائندگی کریں گے۔
روزنامہ صباح چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں سے متعلق اسناد کی فروخت " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی اور یورپ کے درمیان چھوٹے اور درمیانے درجے کی کاروباری اسناد کی فروخت استنبول اسٹاک ایکسچینج میں شروع ہوگئی ہے۔ اخبار کے مطابق اسناد کی فروخت کے بارے میں ایک پلان تیار کرلیا گیا ہے اور اس پلان کے تحت ان اسناد اور سرٹیفیکیٹس کو فروخت کیا جائے گا۔ ان سرٹیفیکیٹس اور اسناد کی فروخت سے ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے گا۔
روزنامہ سٹار " انتیسا سان پاؤلو کی ترکی میں پہلی شاخ" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ آج تک ترکی میں اپنی سرگرمیوں کو استنبول میں موجودہ نمائندہ دفتر سے سر انجام دینے والے اطالوی بینک انتیسا سان پاؤلو بینک نے اپنی پہلی شاخ استنبول میں کھول لی ہے۔ اس بینک کے ایگزیکٹوو ڈائریکٹر اور سرمایہ کاری بینکاری شعبے کے چیئر مین گائی تانو مچی کا کہنا ہے کہ اس بینک کی استنبول میں شاخ کا قیام ، ہماری طرف سے ہمیشہ اہمیت دی گئی مالی منڈی میں شمولیت کا مفہوم رکھتا ہے۔ اس طرح how – know کو ہم مزید کثرت بخشیں گے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ اس بینک کی بدولت ترک، اطالوی اور غیر ملکی فرموں کو کہیں زیادہ بہتر اور آسان خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔
روزنامہ خبر ترک " پسندیدہ ترین شہر استنبول" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ٹرپ ایڈوائزر ریسرچ ادارے کی طرف سے کیے گئے ایک سروے میں " یورپی کیٹیگری میں پسندیدی ترین شہر " کی فہرست میں استنبول سر فہرست جبکہ کپا دوکیا 8 ویں نمبر پر رہا ہے۔ " ٹریولرز چوائس ایوارڈ" کا مستحق قرار دیے جانے والے استنبول کو اول درجہ دلانے والی اہم ترین خصوصیات میں اس کا تاریخی ڈھانچہ، سحر انگیز ماحول ، ثقافتی ورثہ، جغرافیائی خدو حال ، ہوٹلز، کھانوں کی نواع و اقسام اور پر کشش مناظر شامل ہیں۔
روزنامہ حریت " کان میں اعزازی میڈل" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ دنیا کی نامور بین الاقوامی ٹی وی پروگراموں کی نمائش MIPTV کے آرگنائز ریڈ میڈم کی جانب سے ٹیلی ویژن دنیا میں اعلی خدمات کے صلے میں اعلی منتظمین کو دیے جانے والے اعزازی ایوارڈ کو امسال ایک ترک کو عطا کیا گیا ہے۔ 15 اپریل کو فرانس کے شہر کان میں منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ دوعان ٹی وی ہولڈنگ کے سی ای او عرفان شاہین کو پیش کیا گیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں