ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.04.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.04.15

229182
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.04.15

***روزنامہ اسٹار " اقتصادیات کا دل یوریشیاء اقتصادی سربراہی اجلاس میں دھڑکے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 8 سے 9 اپریل کو استنبول یوریشیاء اقتصادی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ کثیر تعداد میں ممالک کی شرکت سے متوقع اجلاس میں فنانس ، ٹیلی کمیونیکیشن، انفارمیشن، انرجی، رسل و رسائل اور لاجسٹک کے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں آذربائیجان کے وزیر صنعت و توانائی عاطق علی ایف، افغانستان کے وزیر اقتصادیات حکم خان حبیبی ، مونٹی نیگرو کے صدر فلپ وجانووچ، مونٹی نیگرو کے نائب وزیر اعظم وجیکا لازووچ، مقدونیہ کے صدر جارج ایوانووچ، پیٹرک بارتھولومیوس اور 13 سابقہ صدور شرکت کریں گے۔


***روزنامہ صباح "ترکی سورج کا ملک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ہر کھیت اپنی بجلی خود پیدا کرے گا۔ ترکی ،شمسی توانائی کے حوالے سے نہایت اچھے محل وقوع میں ہے۔ ملک میں سورج کی روشنی کا دورانیہ سالانہ اوسطاً 2 ہزار 640 گھنٹے ہے۔ دن بھر میں سورج کی روشنی کا دورانیہ 7.2 گھنٹے ہے۔ ایسے کسان جو پیداوار میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو اہمیت دیتے ہیں وہ اپنے کھیتوں میں نصب کئے ہوئے شمسی پینلوں کی مدد سے اپنے لئے بجلی خود پیدا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دو سال کے لئے قابل ادائیگی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


***روزنامہ وطن "ایکو 66 ، 27 ممالک کی ایندھن کے استعمال کو کم کرے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ایندھن کی بچت کے لئے ترک انٹرپرائزرطلعت مولااولو کے تیار کردہ ایکو 66 آلے کو 27 ممالک کو فروخت کیا گیاہے۔یہ آلہ لیکوڈ گیس، پیٹرول اور ڈیزل کے ساتھ چلنے والی تمام گاڑیوں میں ایندھن کے استعمال میں بچت کرنے میں معاون ہو گا۔ اس آلے کو گاڑیوں، ٹریکٹروں، ٹرالروں، ٹرینوں، بحری جہازوں حتی کہ ہوائی جہازوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ نوٹر کی موجودگی میں ایکو 66 کے تجربوں سے ایندھن کے استعمال میں 20 فیصد بچت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔


***روزنامہ ینی شفق " ہر سمت سے کھوجا سینان" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ عالمگیر حیثیت کے حامل ذہین معماروں میں سے معمار سینان کی حیات اور کام کو ان کے وفات کے 427 ویں سال میں اب تک کی سب سے وسیع نمائش کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ نمائش میں کھوجا سینان کی معماری کے شاہکاروں کو ویڈیو نیپنگ تھری ڈی اینی میشن جیسی ٹیکنیکوں کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ یہ ملٹی ٹیکنالوجی نمائش 9 اپریل کو معمار سینان فنون لطیفہ یونیورسٹی میں شروع ہو گی۔


***روزنامہ خبر ترک "بہترین تصویر کے لئے مقابلہ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ پرندوں کی جنت کے نام سے مشہور علاقے کے تعارف کے لئے اس سال پہلی دفعہ منعقد کئے جانے والے 'پہلے قومی فوٹو سفاری اور فوٹوگرافی مقابلے' میں کثیر تعداد میں فطرت کی فوٹو گرافی کرنے والے فوٹو گرافر ازمیر میں جمع ہوئے۔ پرندوں کی جنت کے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ لباس اور سامان کے ساتھ خود کو کیموفلاج کرنے والے ان فوٹو گرافروں نے تین دن تک علاقے کی جنگلی حیات کی اس کے قدرتی ماحول میں فوٹو گرافی کی۔ شرکاء فوٹو گرافروں میں سے درجہ حاصل کرنے والے فوٹو گرافروں کا اعلان 29 اپریل کو کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں