ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.04.2015

ترک ذرائع ابلاغ

227823
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.04.2015

*** روزنامہ ینی شفق نے " آلپ ارسلان کا مقبرہ" کے زیر عنوان اپنی خبر لکھا ہے کہ ترکوں کے لیے اناطولیہ کے دروازے کھولنے والے اور ملاز گیرت جنگ کے فاتح سلجوقی حکمران آلپ ارسلان کے مقبرے کا پتہ چلانے کے لیے ترکمانستان کے شہر مرو میں جاری کھدائی کے دوران بڑی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ ترک تعاونی اور کوراڈی نیشن ادارے تیکا نے سلطان آلپ ارسلان کے مقبرے کا پتہ چلانے کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران حاصل ہونے والے نمونوں کے سلطان آلپ ارسلان کے مقبرے ہی سے تعلق رکھنے کے احتمال کی وجہ سے کھدائی کرنے والی ٹیم میں بڑا جوش و جذبہ پیدا کردیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم علاقے میں کھدائی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " آق قویو ، روس کا نہیں بلکہ ترکی کا پراجیکٹ ہے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے پہلے نیوکلئیر پلانٹ کی تعمیر مرسین میں آق قویو کے مقام پر شروع کی جا رہی ہے اور یہ پراجیکٹ ترکی کا اپنا پراجیکٹ ہے اور ترکی ہی اس کو حتمی شکل دے گا۔ روس کی جانب سے اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کرنے پر ترکی نے خود ہی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سرمایہ کاری کے نتیجے ہی میں اسے ترک پراجیکٹ کے طور پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
***روزنامہ سٹار نے " بودرم میں موسمِ گرما کا آغاز" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں اس وقت چاروں موسموں ہی سے لطف اندوز ہوا جا رہا ہے۔ یعنی ترکی میں ایک طرف موسمِ سرما اور دوسری طرف موسم گرما کے سیزن سے لطف اندوز ہوا جا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق موعلا کے سیاحتی مرکز بودرم گزشتہ دو ہفتوں سے موسم گرما کے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ علاقے میں سیاح بڑی تعداد میں موسمِ گرما سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق اس وقت بودرم میں سمندر کے پانی کا درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ ہے جبکہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے اسکیٹنگ کرنے کے لیے سیاح علاقے کا رخ اختیار کررہے ہیں۔

***روزنامہ وطن نے " پانی تلے تین دن" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے غوطہ خور جم قارا بائے نے برطانوی غوطہ خور ویل گڈ مین کا سمندر تلے رہنے کا 48 گھنٹے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں سمندر میں تین دن گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق قارابائے آقوریوم میں 192 گھنٹے 19 منٹ سمندر میں رہ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اب وہ 17 جولائی کو ایک بار پھر اپنے ریکارڈ کو بہتر بنانے کی غرض سے سمندر کی تہہ میں تین دن گزاریں گے اور بیس جولائی قبرص پرُ امن کاروائی کی سالگرہ کے روز سمندر کی سطح سے باہر نکلیں گے۔

***روزنامہ صباح نے " گاڑیوں کی نمائش استنبول میں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول میں ہر سال منعقد ہونے والے آٹو موبائل فیسٹویل کا آغاز سات اپریل کو ہو رہا ہے۔ اس فیسٹویل میں جہاں پر ایک کنونشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے گاڑیوں کے بارے میں مختلف موضوعات پر بات چیت کیے جانے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں