ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.04.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.04.15

221868
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.04.15

***روزنامہ ینی شفق "ایک لگا کے 10 کمائے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا میں 150 سے زائد کمپنیوں میں حصے دار اور 36 بلین سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری والی بحرین الاصل سرمایہ کار کمپنی انویسٹ کورپ نے ترکی میں کی گئی سرمایہ کاری میں حقیقی معنوں میں ایک لگا کر 10 کمائے ہیں۔ انویسٹکورپ کے خلیجی ممالک سے ذمہ دار سربراہ الشروجی نے ترک۔عرب فورم میں خطاب کرتے ہوئے کمپنی کی ترکی میں کی گئی سرمایہ کاری کو سراہا۔ الشروجی نے کہا کہ "ہم نے ترکی میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اس سرمایہ کاری سے ہمیں 5 بلین ڈالر آمدنی حاصل ہوئی۔ ہم ترکی میں اپنے کام سے نہایت ممنون ہیں"۔


***روزنامہ حریت "125 بلین مالیت کی ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہِ ستمبر 2015 میں منافع کے سمجھوتوں کی تجدید سے پہلے پیٹرول اور فیول پیٹرول گیس کے سیکٹر آج پیٹرولئیم استنبول میلے میں ایک جگہ جمع ہوں گے ۔ یہ میلہ 5 اپریل تک جاری رہے گا اور اس میں ریفائنری، پیٹرول اور فیول پیٹرول گیس کی تقسیم ، مٹی کے تیل، قدرتی گیس اور بجلی کے سیکٹر سے سرفہرست فرمیں شرکت کر رہی ہیں۔ توقع ہے کہ 50 ہزار کے قریب زائرین ،مقامی اور غیر ملکی 400 سے زائد فرموں کی متوقع شرکت سے منعقدہ اس میلے کی سیر کریں گے۔ اس میلے کو سب سے زیادہ زائرین کھینچنے والے تجارتی میلے کی خصوصیت بھی حاصل ہے۔


***روزنامہ وطن "بون میرو بینک نے خدمات کا آغاز کر دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت صحت اور ترکی ہلال احمر کے تعاون سے ترکی کے قومی بون میرو بینک نے خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر صحت مہمت مزّین اولو نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " اس سے بعد کے مرحلے میں خاص طور پر زندہ رہنے کے لئے کسی امید کے منتظر افراد کے لئے نئے دروازے وا ہوں گے۔ جیسے جیسے ترکی اس شعبے میں اپنی قابلیت کو بڑھائے گا علاقائی ممالک سے بھی ترکی کے اس انفراسٹرکچر سے استفادے کی طلب موصول ہو گی۔


***روزنامہ ملّیت "انگریز کاسمیٹک سرجری کے لئے ترکی کو ترجیح دیتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ برطانوی مرکز والے قومی شماریاتی آفس ONS کے مطابق برطانوی شہری کاسمیٹک سرجری کروانے کے لئے جن ممالک کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں ان میں سے ایک ترکی ہے۔ خاص طور پر ہئیر پلانٹیشن، لیزر ٹریٹمنٹ اور جسم سے چربی نکالنے کے لئے ترکی کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ قومی شماریاتی آفس کے مطابق حالیہ 10 ماہ میں بیرون ملک کروائے جانے والے آپریشنوں کی تعداد دو گنا ہو گئی ہے۔


***روزنامہ اسٹار "ہفتے کے روز خونی چاند گرہن لگے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ابھی دو ہفتے قبل لگنے والے سورج گرہن کی بازگشت دنیا سے ختم نہیں ہوئی کہ اس ہفتے چاند گرہن لگے گا۔ اس گرہن کو خونی چاند گرہن کا نام دیا جا رہا ہے جو ہفتے کے روز لگے گا ۔ یہ چاند گرہن ترکی سے صرف ایک سرخ رنگ کے پورے چاند کی شکل میں دیکھا جا سکے گا۔ دنیا کے سائے میں آنے کی وجہ سے اس گرہن کو خونی چاند گرہن کا نام دیا گیا ہے اور یہ گرہن 5 منٹ سے کم وقت تک جاری رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں