ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.04.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

290855
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.04.15

روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ صدر جب طیب ایردوان نے سلواکیہ کے دارالحکومت براٹسیلا وا میں ترک نژاد برادری سے خطاب کے دوران کہا کہ ترکی اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے ۔ ماضی کے بعض رائج اصولوں کو تبدیل کرتے ہوئے صدارتی نظام کا نفاذ دور حاضر کی ضرورت ہے جس کے لیے دو طریقے موجود ہیں ایک ترک ایوان کے چار سو اراکین کی حمایت حاصل کی جائے یا پھر عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اس کا حل تلاش کیاجائے ۔
روزنامہ ینی شفق نے وزیر خزانہ مہمت شیمشیک کے حوالے سے خبر میں لکھا ہے کہ ترکی اپنی 2.9 فیصد شرح نمو کے ساتھ اس وقت دنیا کے ممتاز ممالک میں شمار ہوتا ہے ۔ شیمشیک نے کہا کہ بعض مسائل کے باوجود ملکی معیشت گزشتہ سال کافی حوصلہ افزا رہی جس نے لاطینی امریکہ اور یورپ کے بعض ترقی پذیر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں ہماری فی کس آمدنی 22 ہزار 753 لیرا ہو گئی ہے ۔
روزنامہ حریت کے مطابق ، استنبول اسٹاک ایکسچینج کے نئے سربراہ کے طور پر طلعت اولہو سیویر کا نام منتخب کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں اولو سیویر کا نام بطور صدر منتخب کیا گیا جو کہ 31 مارچ سن 2018 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ اسٹاک ایکسچینج کے سابق صدر ابراہیم تورخان نے جون میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کےلیے استعفی دے دیا تھا ۔
روزنامہ خبر ترک نے لکھاہے کہ وزارت صحت ، خاندانی امور و سماجی بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ نے ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جن کی رو سے محتاج افراد کو ان کے گھروں پر طبی سہولت اور سماجی امداد فراہم کی جا سکے گی جن میں مریضوں کی دیکھ بھال ، گھروں کی مرمت ،صفائی ستھرائی اور خوراک وغیرہ جیسی سہولیات شامل ہونگی ۔
روزنامہ ملیت کا لکھنا ہے کہ قومی پیراک زینب گونیش نے اسپینش اوپن سوئمنگ چیمپیئن شپ میں سونے کا ایک ، چاندی کا ایک اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔




ٹیگز:

متعللقہ خبریں