ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.03.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.03.15

289147
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  31.03.15

***روزنامہ وطن "ترکی،حضرت عیسٰی کلیسا کی تعمیر کروائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی ترقی و تعاون تنظیم TİKA ،حضرت عیسٰی کی جائے پیدائش کے طور پر قبول کی جانے والی جگہ 'نیٹی ویٹی' کلیسا کی مرمت کے لئے فلسطینی حکومت کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ فلسطین کے شہر بیت اللحم میں واقع کلیسا کو ماضی میں توڑ پھوڑ کا خطرہ در پیش تھا اور فلسطینی حکومت نے کلیسا کی مرمت کے لئے ترکی سے مدد کا مطالبہ کیا تھا۔

***روزنامہ صباح " پٹھوں کی طاقت سے براعظموں کو عبور کرے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک سیاح ایردین ایروچ 19 مئی کو نیو یارک سے کشتی کے ذریعے اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور جنگ چناق قلعے کی 101 ویں سالگرہ کے موقع پر گیلی بولو پہنچنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ ایروچ صرف اپنے بازوں کی قوت کے سہارے دنیا کا چکر لگا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکے ہیں۔ موجودہ سفر میں ان کے آسٹریلوی دوست ان کے ہمراہ ہوں گے اور وہ 10 ماہ میں بحر اٹلانٹک اور بحر روم کو عبور کر کے گیلی بولو پہنچیں گے۔


***روزنامہ ینی شفق " گل لالہ کا سفر، استنبول رنگوں سے مل رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول گل لالہ فیسٹیول 11 اپریل کو شروع ہو رہا ہے۔ فیسٹیول میں دنیا میں پہلی دفعہ گل لالہ قالین کی بھی نمائش کی جائے گی۔ دسویں گل لالہ فیسٹیول کے سلسلے میں استنبول کے متعدد مقامات پر کئی ملین گل لالہ لگائے جائیں گے۔ فیسٹیول 30 مئی تک جاری رہے گا اور اس مناسبت سے ستنبول کی ہر جگہ پر لالہ کے پھول کھلے نظر آئیں گے۔ دنیا میں پہلی دفعہ سلطان احمد اسکوائر میں 5لاکھ 45 ہزار لالہ کے پھولوں سے لالہ قالین بنایا جائے گا۔


***روزنامہ خبر ترک " ہدف عالمی ریکارڈ ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول میں 26 اپریل کو نصف میراتھن کا آغاز ہو رہا ہے ۔ میراتھن میں 10 ہزار افراد کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ 9 ممالک سے 26 ایتھلیٹس کی شرکت سے متوقع اس میراتھن میں مردوں سے کینیا کے ایتھلیٹ ولسن کپروپ اور ایتھوپیا کے ڈریبا میرگا اور خواتین سے حالیہ عالمی نصف میراتھن کی چیمپئن کینیا کی گلائیڈس چیرونو میراتھن کا آغاز کریں گے۔


***روزنامہ اسٹار "مقابلے کو ترک کر کے زخمی شاہین کی طرف دوڑ پڑا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی شہرت کے حامل سیاحتی مراکز میں سے ترکی کے سیاحتی مرکز کپادوکیہ میں منعقد بین الاقوامی اوریانٹرنگ ریس میں ایک 9 سالہ بچے نے دکھا دیا کہ اسپورٹس مین ہونا اصل میں جینٹل مین ہونا ہے۔ اسماعیل انس نے اپنے حریفوں کے ساتھ دوڑنے کے دوران زخمی شاہین کو دیکھنے پر دوڑ کو ترک کر دیا اور شاہین کی جان بچانے کے لئے اپنی ٹریک جیکٹ کو اتار کر شاہین کو اس میں لپیٹا اور فنش لائن پر لے کر آیا۔ اپنے اس روّیے سے اسماعیل انس ریس کا سب سے جینٹل مین اسپورٹس مین منتخب ہوا۔


***روزنامہ خبر ترک " پائلٹ دہشت گرد کیوں نہیں ہے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "امریکہ اور یورپ میں جرمن ونگز ائیر لائنز کے طیارے کو ارادتاً گرانے والے نائب پائلٹ اینڈریس لوبٹز کو دہشت گرد نہ کہنے کی ہر کوئی بہت تندہی سے کوشش کر ر ہا ہے " کی بحث ترک تک بھی پہنچ گئی ہے۔ ماہرین میں سے بعض کا کہنا ہے کہ اگر لوبٹز کا تعلق مشرق وسطی سے ہوتا تو کیا اس کی تحقیق دہشت گرد کے طور پر کی جاتی تاہم بعض کا کہنا ہے کہ پائلٹ کے کسی سیاسی پس منظر کا نہ ہونا اس احتمال کو بر طرف کر رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں