ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 15.03.2015

ترک ذرائع ابلاغ

264643
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 15.03.2015

*** روزنامہ وطن نے " مزید ایک ریفائنری" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک پٹرول کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل بے سیم شیشمان نے کہا ہے کہ دور ت یول تحصیل میں پٹرول کی ایک نئی ریفائنری قائم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویژن 2023 کے دائرہ کار میں ترکی دنیا کے پہلے دس ممالک کی صف میں شامل ہونے کا ہدف مقرر کرچکا ہے اور اس ہدف کے مطابق دور یول کے ورین پٹرول کی ایک نئی ریفائنری تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ترکی کی اقتصادیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

***روزنامہ ملیت نے" ناروئے کے ماہی گیروں کے لیے بارہ نئے بحری جہاز" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنوبل میں منعقد ہونے والے یورو سپورٹ فیسٹویل میں ناروئے نے مہمان خصوصی ملک کی حیثیت سے شرکت کی اور اس موقع پر ناروئے حکومت نے اپنے ماہی گیروں کے لیے بارہ نئے بحری جہاز تیار کرنے کے آرڈر پیش کیے ہیں۔

***روزنامہ صباح نے " کنونشن ٹورازم کا مرکز استبول" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ سن 2014 میں دنیا کے سب سے بڑے کنونشن اجتماعات دنیا کے دس مختلف ممالک میں منعقد ہوئے جن میں سے ایک استنبول بھی ہے۔ استنبول چیمبرز آف کامرس کے مطابق ترکی نے اس کنونشن ٹورازم سے 328 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سن 2015 میں مزید زیادہ آمدنی حاسل کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے اور استنبول میں ایک سو سے زائد اجتماعات منعقد ہوں گے۔ اخبار کے مطابق زیادہ تر متحدہ امریکہ، برطانیہ اور بلجیم ترکی میں اپنے کنونشن منعقد کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

***روزنامہ خبر ترک نے " گلوکار ابراہیم تاتلی سیس انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ متحدہ امریکہ میں نو مارچ کو دماغ کا آپریشن کروانے والے ابراہیم تاتلی سیس ابھی بھی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے اور اور کو 72 گھنٹے تک بےہوش رکھا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کو فی الحال نہ جگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس صورت ِ حال پر ان کے قریبی رشتہ دار بڑے متفکر ہیں۔

***روزنامہ ینی شفق نے " مختصر دورانیے کی دستاویزی فلمیں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ 26 مارچ کو منعقد ہونے والے مختصر دورانیے کے فیسٹویل جس میں 23 ممالک کی 86 فلمیں حصہ لے رہی ہیں میں سخت مقابلہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ اس فیسٹویل میں کانز اور وینس فلم فیسٹویل میں ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈائریکٹرز بھی حصہ لیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں