ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.03.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.03.15

253747
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.03.15

***روزنامہ اسٹار "اقوام متحدہ انسانیت سے عاری ہو گئی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اقوام متحدہ پہلے ہی اسد انتظامیہ کے مظالم سے بچ کر ملک کو ترک کرنے والے کئی ملین شامی مہاجرین کی ضروری امداد نہیں کر رہی اور اب اس نے ترکی میں 9 شامی مہاجرین کو چھوٹے پیمانے پر فراہم کی جانے والی امداد کو بھی مالی مشکلات کی وجہ سے معطل کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے غذائی پروگرام کی ترجمان الزبتھ بریز نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ امدادی مہم کی ذمہ داری ترکی کی طرف سے اٹھائی جائے۔


*** روزنامہ ینی شفق "انتخابات کے بعد سرمایہ بہاو میں آ جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول اسٹاک مارکیٹ کے سابقہ سربراہ ابراہیم تورہان نے نیویارک میں وزیر اعظم احمد داود اولو کی اقتصادی حلقوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں میں شرکت کی اور غیر ملکی سرمائے کے بہاو سے متعلق خوش کن بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داود اولو نے اقتصادیات کے بارے میں سوالات کے نہایت موزوں جوابات دئیے ۔ ان مذاکرات سے جو معلومات مجھے حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق آنے والے دنوں اور خاص طور پر انتخابات کے بعد ترکی میں سنجیدہ پیمانے پر سرمایے کی حرکت دیکھنے میں آئے گی۔


***روزنامہ صباح "جنگ چناق قلعے میں ایک عشق کی کہانی: آخری خط" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزارت سیاحت و ثقافت کے مالی تعاون سے تیار کی جانے والی فلم "آخری خط" کو فتح جنگ چناق قلعے کی 100 ویں سالانہ یاد کے موقع پر 18 مارچ کو 100ممالک میں بیک وقت نمائش کیا جائے گا۔ اس فلم میں جنگ کے بڑھکتے شعلوں کے درمیان رضاکارانہ طور پر چناق قلعے جانے والے ایک کیپٹن اور ایک نرس کے داستان عشق کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہ دو عاشق اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ ایک لاوارث بچے کی سرپرستی بھی کرتے ہیں اور نرس کی ڈیوٹی کے خاتمے اور استنبول واپسی تک ان کی عشق کی داستان کو خطوط کی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔


***روزنامہ خبر "ترکی کے بنگلے گارڈئین کی لسٹ پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روزنامہ گارڈین نے یورپ کے 40 سیاحتی بنگلوں کی فہرست جاری کی ہے جن میں ترکی کے بھی 3 بنگلے شامل ہیں۔ انطالیہ کے مغرب میں کاش کے سیاحتی علاقے میں واقع ایک بنگلے کو وسیع کنبوں کی تعطیلات ، بڑے سویمنگ پولز اور خوبصورت قدرتی مناظر کی وجہ سے مثالی قرار دیا گیاہے۔ اس کے بعد مارماریس کے حصار اونو کے بنگلے اور ازمیر کے اُرلا کاٹیج کو فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔


***روزنامہ وطن " دنیا سے مشابہہ سیارے سے سگنل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکی سائنس دانوں نے سال 2010 میں دریافت ہونے والے گئیس 583 ڈی سیارے سے غیر معمولی سگنل وصول کئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین سے 22 نوری سالوں کے فاصلے پر موجود اس سیارے کے بارے میں اس وقت تک کیا گیا کام ناکافی ہے لہذا اس کے بارے میں موجود ڈیٹا پر دوبارہ سے غور کیا جا ئے گا۔ زمین سے 2 سے 3 گنا بڑے اس سیارے کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ زندہ رہنے کے لئے موزوں سیارہ ہو سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں