ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.02.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.02.15

223651
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.02.15

***روزنامہ خبر ترک " یورپ ہمیں بہلا نے کی بجائے کرنسی کی بات کرے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے شامی مہاجرین کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر مغرب پر تنقید کی ہے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم عراق اور شام کی جنگ سے فرار ہونے والے 2 ملین کے قریب مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس وقت تک ہمارے کئے گئے مصارف کی تعداد 5.5 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ یورپ میں مقیم شامیوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار ہے۔ وہ آپ کے مظلوموں کی حمایت کے دعوے کہاں گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی اجلاس ہوتا ہے تو یہ ہماری تعریفیں کرتے ہماری پیٹھ سہلاتے ہیں لیکن پیسے کے موضوع پر ہرگز بات نہیں کرتے۔ لیکن آپ کو جان لینا چاہیے کہ ہم نے پناہ گزینوں کے بارے جو قدم اٹھایا ہے درحقیقت آپ پر اعتماد کر کے نہیں اپنی انسانی اور اسلامی ذمہ داری سمجھ کر اٹھایا ہے"۔


***روزنامہ ینی شفق " اسد مشکل میں گھِر گئے، اقوام متحدہ متحرک ہو گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شامی مخالفین کے حلب شہر میں اسد فورسز کو بھاری نقصان پہنچانے پر بشار الاسد نے فائر بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بشار الاسد کے ترجمان دفتر میں داخل ہو کر اقوام متحدہ نے اسد کے حلب پر فضائی حملے میں 6 ہفتوں کی بندش کو قبول کر نے کا اعلان کیا ہے۔ اسد نے گذشتہ ماہ خود کو فائدے میں خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی طرف سے منجمد کردہ فائر بندی پلان کو التوا میں ڈال دیا تھا۔


***روزنامہ صباح " صدارتی نظام کے ساتھ تعاون کی شرح 70 فیصد تک پہنچ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حالیہ سروے کے مطابق صدارتی نظام کے موضوع پر عوام کے 69.4 فیصد حصے نے صدر ایردوان کے موقف کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔ ORC ریسرچ کمپنی کی طرف سے 10 سے 14 فروری کے درمیان کروائے گئے سروے کے مطابق اس سوال کے جواب میں کہ "کیا آپ انسدادِ دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں؟" 65.7 فیصد افراد نے مثبت جواب دیا ۔ سروے میں اس سوال کا جواب کہ "کیا آپ فتح اللہ گلین پر اعتماد کرتے ہیں؟" عوام کے 97.2 فیصد نے نفی میں دیا۔


***روزنامہ اسٹار "ترکی ٹیلی کمیونیکیشن کا مرکز ہو گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک ٹیلی کام انٹرنیشنل کمپنی، SEA-ME-WE-S زیر سمندر کیبل سسٹم کی مکمل رکن بن گئی ہے۔ اس کیبل سسٹم میں جدید ترین اور فروغ کے لئے موزوں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور سسٹم سال 2016 میں خدمات کا آغاز کرے گا۔ اپنی ڈیزائننگ صلاحیت کی بدولت 24 ٹیرابائٹ کے طور پر پہچانا جانے والا یہ سسٹم جنوب مشرقی ایشیاء سے یورپ تک 20 ہزار کلو میٹر سے زیادہ طویل مسافت پر واقع 18 ممالک کو ایک دوسرے سے ملائے گا۔ یہ پروجیکٹ ترکی کو ایک اہم گلوبل کمیونیکیشن اور ڈیٹا مرکز کی شکل دے گا۔ یہ زیر سمندر کیبل سسٹم آواز اور ڈیٹا ٹریفک کی بین البراعظمی منتقلی کی سہولت کو موثر ترین شکل میں فراہم کرے گا اور ترکی کے لئے طویل المدت اسٹریٹجک فوائد کا سبب بنے گا۔


***روزنامہ وطن "دنیا کا سب سے زیادہ قابل بھروسہ ٹیلی فون" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فکری اشک نے ایک نیا کرپٹو ٹیلی فون متعارف کروایا ہے ۔ اشک نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا میں جدید ترین ڈیسیفر آلات سے 3 گنا زیادہ قابل بھروسہ سسٹم تشکیل دیا ہے اور میرا نہیں خیال کہ اس کرپٹو ٹیلی فون کو ہیک کیا جا سکے گا۔ فکری اشک نے کہا کہ یہ ٹیلی فون عام شہری استعمال کر سکے گا ، ٹیلی فون پروجیکٹ اس وقت تکمیل کے مراحل میں ہے اور سال 2016 تک اس کے مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔


***روزنامہ ملیت " اس کی خوبصورتی کی دنیا نے تصدیق کر دی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹوئر ازم سائٹ "ٹرپ ایڈوائزر" نے بہترین بیچز کی فہرست شائع کر دی ہے۔ فہرست میں ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل اورتاجا کی بیچ 'اِز تُزو' 20 ویں نمبر پر ہے۔ اِز تُزو بیچ کو اس کے قدرتی حسن اور کاریٹا کاریٹا کچھووں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں