ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.02.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.02.15

220673
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.02.15

***روزنامہ اسٹار "مولانا نے پرکار کا الہام دیا ہے لہذا کوئی ایسا ملک نہیں رہے گا کہ جہاں نہ پہنچا جائے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی نمبر دو شراکت داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا انسانیت کا نظریہ پرکار سے مشابہہ ہے کہ جو ہر طرف گھومتی ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ کولمبیا، کیوبا اور میکسیکو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شراکت داروں کو دنیا کے ساتھ ملانا جاری رکھیں گے ۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں کاروباری حضرات کے ساتھ جاتے ہیں۔ کوئی ایسا ملک نہیں رہے گا کہ جہاں ہم نہ پہنچیں۔ صدر ایردوان نے دنیا کے بڑے ترین 250 شراکت داروں کی فہرست میں شامل 42 ترک فرموں کو ایوارڈ دیا۔


***روزنامہ خبر ترک " جریدہ فوکس کے ٹائٹل پیج پر چاند ستارہ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی کے ہفتہ وار خبر اور میگزین جریدے نے اس ہفتے اپنے ٹائٹل پیج کو "کیا اسلام جرمنی سے ہم آہنگ ہے" کے موضوع کے لئے مخصوص کیا ہے۔ 13 صفحات پر مشتمل مقالے میں اسلام کے جرمنی کے ساتھ کس قدر ہم آہنگ ہونے کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ تحریر میں اسلامی سوسائٹیوں کے تعارف کے ساتھ ساتھ سوسائٹیوں کے نمائندوں ، صحافیوں اور مصنفین کی آراء کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اسلام مخالف نسلیت پرست تحریک پیگیڈا کے پہنچائے گئے نقصان کو بھی مقالے میں جگہ دی گئی ہے۔


*** روزنامہ ینی شفق نے اپنی خبر کے لئے "ترکی نے لیبر پاور میں 17 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا " کی سرخی لگائی ہے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی میں نوجوانوں میں بیروزگاری یورپی یونین کے مقابلے میں کم ہے۔ ماہِ نومبر میں نوجوانوں میں بیروزگاری کی 19.9 فیصد شرح کے ساتھ ترکی کی کارکردگی یورپی یونین کے متعدد ممالک کے مقابلے میں زیادہ اچھی رہی ہے۔ یورپی یونین کے ممالک میں بیروزگاری کی اوسط شرح 21.6 اور یوروزون کے ممالک میں یہ شرح 23.2 فیصد ہے۔ یورپ کے شماریاتی دفتر 'یورواسٹیٹ' کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی ممالک کو بیروزگاری اور خاص طور پر نوجوانوں میں بیروزگاری کے مسئلے کا سامنا ہے جبکہ ترکی اس موضوع میں مقابلتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔


***روزنامہ وطن"ترکی BRIC ممالک سے زیادہ بہتر ہے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فچ ریٹنگ کے ڈائریکٹر پال راکنز نے کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادی صورتحال BRIC ممالک یعنی برازیل، روس، بھارت اور چین کے مقابلے میں مثبت ہے۔ ملک میں رواں سال کے آخر میں افراط زر کی شرح 6.5 فیصد تک اور 2016 میں 5.5 تک تناو متوقع ہے۔ راکنز نے کہا ہے کہ ترکی BRIC ممالک کے مقابلے میں زیادہ بہتر اقتصادی بڑھوتی کا مظاہرہ کرنے کا اہل ہے اور اس کے پاس ایک ترقی پذیر منڈی موجود ہے۔


*** روزنامہ صباح نے "دنیا کی نظروں سے پوشیدہ جنت : وادی گئیک " کی سرخی لگائی ہے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل اُلو میں واقع اور پوشیدہ جنت کے نام سے پہچانی جانی والی اور 20 کلو میٹر طویل وادی گئیک اپنے حسن سے دیکھنے والوں کو مسحور کر رہی ہےمولا فوٹوگرافر اور سینما شائقین سوسائٹی کے 80 افراد نے گذشتہ ہفتے کے اواخر میں اس وادی کو دریافت کیا۔ سیر کو نکلنے والے ان افراد نے وادی کے بے نظیر حسن، آبشاروں، غاروں ، نادر جڑی بوٹیوں اور جنگلی بکریوں کی تصاویر اتاری ہیں اور اپنی بے مثل خوبصورتی کی وجہ سے اس وادی کو ترکی کی گنی چنی خوبصورت ترین وادیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔


***روزنامہ ملیت " یورپی سنو بورڈ چیمپئن شپ کیسری میں منعقد ہوئی " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کیسری ایرجئیس پہاڑ نے یورپی سنو بورڈ چیمپئن شپ FISکی میزبانی کر کے ترکی میں موسم سرما کے کھیلوں میں ایک اولین قدم اٹھایا ہے۔ FIS یورپی سنو بورڈ چیمپئن شپ 14 سے 15 فروری کو پہلی دفعہ ترکی میں منعقد ہوئی اور اس میں 8 ممالک سے 44 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ مردوں کے مقابلوں میں اٹلی اور خواتین کے مقابلوں میں سویڈن پہلے نمبر پر رہا۔ کیسری کے سابق بلدیہ مئیر مہمت اوزحاسیکی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرجئیس کےکیسری کے ساتھ باہم متحد شکل میں ترقی پانے کے لئے ہم نے پروجیکٹوں کا آغاز کر دیا ہے اور کوہِ ایر جئیس کے لئے ہم نے 150 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں