ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔2۔13

218019
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔2۔13


روزنامہ سٹار نے " کہاں ہو اوباما " کے زیر عنوان اپنی خبر میں میکسیکو کا دورہ کرنے والے صدر ایردوان کے خطاب کو جگہ دی ہے ۔انھوں نے شمالی کیرولینا میں تین مسلمان نوجوانوں کی ہلاکت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما کے ملک میں تین مسلمان نوجوانوں کو ان کے گھر میں ہلاک کیا گیا ہے ۔ یہ نوجوان دہشت گرد نہیں تھے ۔انھوں نے کہا کہ صدر اوباما ،جان کیری اور جو بائیڈن کا کوئی بیان نہ دینا معنی خیز ہے ۔صدر ایردوان نے کہا کہ سربراہان انھیں ووٹ دینے والے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور اپنے ممالک میں سیاسی قتل کے ذمہ دار ہیں ۔ اگر آپ نے خاموشی اختیار کی تو جب آپ پر مشکل وقت آیا تو پھر دنیا بھی خاموش رہے گی ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا میں ہلاک کیے جانے والے تین مسلمان نوجوانوں کی نماز جنازہ میں چھ ہزار افراد نے شرکت کی ۔
روزنامہ ینی شفق نے " 45 ارب ڈالر کی قدرتی گیس کی راہداری" جلی سرخی کیساتھ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدز کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی پورے عزم کیساتھ توانائی کی پالیسیوں اور اس سے متعلقہ حکمت عمل کو جاری رکھے گا ۔انھوں نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ جنوبی گیس کی پائپ لائن کی راہداری کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی گیس کی پائپ لائن کی تعمیر کا بھر پور عزم رکھتے ہیں ۔45 ارب ڈالر کے منصوبے کیساتھ یورپ کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔جنوبی گیس راہداری کا ایک حصہ تاناپ مقررہ پروگرام سے پہلے ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔
روزنامہ حریت نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ڈاکٹر فاتح بر عول پہلے ترک ہیں جنھیں دنیا کے اہم ترین توانائی کے ادارے انٹر نیشنل انرجی ایجنسی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ انھیں 29 ممالک کے مثبت ووٹوں سے منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برعول نے کہا کہ انٹر نیشنل انرجی ایجنسی کا سربراہ منتخب کرنامیرے اور میرے اہل خانہ کیطرح ترکی کے لیے بھی باعث فخر ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے شعبہ طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ سائنسدانوں نے تین لاکھ انسانوں کے ڈی این اے کی تحقیق کرتے ہوئے موٹاپے کا جین نقشہ تیار کیا ہے ۔اس طر ح یہ معلوم کیا جائے گا کہ بعض انسانوں کو وزن کیوں جلدی بڑھ جاتا ہے ۔
روزنامہ سٹار نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کے معزز اور ممتاز موسیقی کے نقادوں کیطرف سے 1980 سے منعقد کیے جانے والے " جرمن ریکارڈ ناقدین ایوارڈ" کے لیے 2015 کے بہترین امیدواروں کی فہرست کا اعلان کا کر دیا گیا ہے ۔ 32 مختلف کیٹیگریز میں دئیے جانے والے ایوارڈز میں " گنحر اینڈ سوحر پیکینل اینڈ زوبن مہتا ان کنسرٹ " البم کو بھی امیدوار کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں