ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔2۔9

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔2۔9

214837
 ترکی  کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔2۔9


روزنامہ ینی شفق نے " ہم ترکی کی قدر کرتے ہیں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپ کے جنوبی ہمسایہ ممالک میں رونما ہونے والے واقعات پر ہمیں سخت تشویش لاحق ہے۔ شام میں چار سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران دو لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جنگ کے دوران ہزاروں عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ترکی اور لبنان کیطرف سے شام کے مہاجرین کو پناہ دیناباعث تحسین ہے ۔
روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ نوسائبن کو تیز رفتار ٹرین کے ذریعے ہابور سے ملانے والے ٹرین پروجیکٹ کے لیے 1٫770 ارب لیرے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔یہ ریلوے لائن جزرے اور سلوپی سے ہابور اور وہاں سے عراق پہنچے گی ۔اس منصوبے کے پایہ تکمیل پر پہنچ جانے سے ماردن اور شرنک کے درمیان رابطہ قائم ہو جائے گا ۔ یہ ٹرین ہر سٹاپ پر پندرہ منٹ رکے گی اور اپنے سفر کو 81 منٹ میں مکمل کرئے گی ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی کی مسلح افواج فرائض کے دوران دشمن کے علاقے میں کودنے پر مجبور ہونے والے پائلٹوں کو صحیح سلامت اپنے وطن لانے کے لیے خصوصی ٹیموں کو ایک سال تک تربیت دیں گی ۔ یہ ٹیمیں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر خاموشی سے دشمن کے علاقے میں داخل ہو کر اپنے ساتھیوں کو دشمن کے پنجے سے آزاد کروائیں گی ۔فوجیوں کو نقشے کے استعمال،کوہ پیماِئی، پیرا شوٹ سے چھلانک لگانے ،فراگ مین ،فرار اور زندہ رہنے جیسے موضوعات کے بارے میں تھیورک اور پریکٹیکل تربیت دی جائے گی ۔ تمام مراحل سے کامیابی سے گزرنے کے بعد فوجیوں کو سات رکنی گروپوں کی شکل میں فرائض سونپے جائیں گے ۔
روزنامہ خبر ترک نے "دنیا کو تھر تھرانے والے ٹینک بردار دستے " جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اگرچہ بری جنگی سرگرمیوں میں کمی ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود افواج بری جنگوں کے دوران ٹینکوں کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں ۔ دنیا میں 22170 ٹینکوں کیساتھ روس پہلے نمبر پر ہے ۔چین کے پاس 9000 اور یوکرین کے پاس 3784 ٹینک موجود ہیں ۔ ترکی کے پاس 3763 ٹینک ہیں اور ٹینک کے استعمال کے لحاظ سے وہ دسویں نمبر پر ہے ۔
روزنامہ حریت نے سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ روس سے بیرون ملک جانے والے سیاحوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے لیکن ترکی آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔توقع ہے کہ امسال بھی روس سے بیرون ملک جانے والے سیاحوں کی تعداد میں 30۔35 فیصد کمی ہو گی ۔ ایس ٹور کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مہمت ایرسوئے نے کہا ہے کہ ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کمی کو روکنے کے لیے ترکی کو روس سے آنے والے طیاروں کا ایندھن فراہم کرنے اور روسی سیاحوں کو پاسپورٹ کے بغیر ترکی میں داخل ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں