ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.01.2015

ترک ذرائع ابلاغ

204232
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.01.2015

روزنامہ صباح" تاناپ ہمارے لیے ایک نا گزیر منصوبہ ہے" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ٹرانس اناطولیہ قدرتتی گیس پائپ لائن منصوبہ یعنی تاناپ ترکی کے لیے ایک لازم و ملزوم منصوبہ ہے اور اس کو تین برس کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ابتدائی اقدامات اٹھا ئے گئے ہیں، ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں اور پائپوں کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہےکہ ترکمان گیس کو بھی براستہ ترکی عملی جامہ پہنائے جانے والے ان منصوبوں میں شامل کیا جانا، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ آرزو ہے۔
"ہم جاپانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں" عنوان کے تحت روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ ضلع شانلی عرفا کی تحصیل آکچا قلعے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے جاپانی صحافی کازومی تاکایا کی ہلاکت نے ان کے آبائی وطن جاپان اور 22 سالوں سے قیام کردہ ترکی کو صدمہ پہنچایا ہے۔ داعش کی طرف سے اُردنی پائلٹ اور جاپانی صحافی کینجی گوتو کو آکچا قلعے میں رہا کرنے کے دعووں پر سرحدی چوکی کو جاتے ہوئے اس حوالے سے تازہ پیش رفت سے آگاہی حاصل کرنے کے خواہاں جاپانی فوجی ٹی وی کے نمائندے تاکایا آکچا قلعے میں رونما ہونے والے ٹریفک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نائب وزیر اعظم یالچن آک داع کی طرف سے جاپانی زبان میں جاری کردہ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ" ہم جان بحق ہونے والے صحافی کے اہل خانہ اور جاپانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔"
روزنامہ ینی شفق نے "برآمدات میں ترک لیرے کے ا ستعمال کی شرح میں 25 فیصد کا اضافہ" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ ترک محکمہ شماریات سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ترک لیرے کے ساتھ برآمدات کی کاروائیوں میں سن 2014 میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ حالیہ دس برسوں میں خارجہ تجارتی امور میں ترک لیرے کے استعمال میں 11 گنا کا اضافہ ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔
روزنامہ وطن"2014 کے مقابلے میں 6٫2 فیصد اضافہ" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی سیاحتی آمدنی سن 2014 میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 6٫2 فیصد کی شرح سے بڑھتے ہوئے 34 ارب 306 ملین تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ مذکورہ آمدنی کا 81٫5 فیصد غیر ملکی سیاحوں سے جبکہ 18٫5 فیصد بیرون ملک مقیم ترک تارکین وطن سیاحوں سے حاصل ہوا ہے۔ اسی برس ترکی سے غیر ممالک کی سیر و سیاحت کو نکلنے والے شہریوں کی شرح میں 1٫2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے مطابق 80 ملین تین لاکھ ترک شہریوں نے بیرون ملک چھٹیاں منائیں۔
روزنامہ سٹار نے "سگریٹ نوشی پر پابندی میں نئے عمل درآمد کا اضافہ" کے زیر عنوان لکھا ہے کہ وزارت صحت نے نئے عملی منصوبے کے ذریعے تمباکو نوشی کی شرح میں کمی لانے اور معاشرے کو اس کے مضر اثرات سے آگاہی کروانے کا ہدف بنایا ہے۔ اس دائرہ کار میں قومی تمباکو کنٹرول پروگرام کے سلسلے میں 2015 تا 2018 کے عملی منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کی رو سے شاپنگ مالز، سینما وغیرہ کی طرح کی عمارتوں کے داخلی دروازوں کے قریب بھی سگریٹ نوشی کی ممانعت ہو گی۔ علاوہ ازیں پہلی بار آسڑیلیا کی طرف سے نافذ کردہ بلیک پیکٹ کے نام سے یاد کیے جانے والے واحد قسم کے پیکٹ کے عمل درآمد کے موضوع پر لازمی ضوابط ترامیم کی جائینگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں