ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 28.01.2015

ترک ذرائع ابلاغ

200114
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 28.01.2015

روزنامہ صباح "ایردوان کا یونانی نو منتخب وزیر اعظم کے بارے میں بیان" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ
صدر رجب طیب ایردوان نے یونان کے قبل از وقت انتخابات کے نتائج کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "بین الامملکتی تعلقات میں تسلسل اصل اہمیت کا حامل ہے۔ اقتدار پر چاہے کوئی بھی کیوں نہ ہو ، ترکی اور یونان کے باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور ان میں تقویت لانا ہمارے اولیت کے معاملات میں شامل ہے۔ لہذا میں یہ کہوں گا کہ یونان کے انتخابی نتائج اچھے ثابت ہوں گے۔"
روزنامہ ملیت " سریز ا کا ترکی کے مؤقف پر تعجب" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی کی بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں اور سماجی ذرائع ابلاغ کی طرف سے گہری دلچسپی پر سریزا کے حکام نے تعجب اور ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔ اخبار کے مطابق اُن کی نظریں یورپی رائے عامہ پر لگی ہوئی تھیں ، تا ہم یونانی انتخابی نتائج پر سب سے زیادہ آوازیں ہمسایہ اور مشرقی ممالک سے بلند ہوئیں۔ ترک عوام کی گہری دلچسپی نے 40 سالہ سریزا کے لیڈر کو ہیجان دلایا ہے۔ اس صورتحال کے سامنے اپنی حیرانگی کو نا چھپا سکنے والے چپراس کا کہنا ہے کہ دلچسپی " با مسرت اور حوصلہ کن ہیں۔"
روزنامہ آکشام "قدرتی گیس کی پائپ لائن کا والو سن 2016 میں ترکی میں" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ روسی انرجی فرم گیس پروم کے سی ای او میلر کا کہنا ہے کہ "روس سے ترکی کو 63 ارب کیوبک میٹر گنجائش کی حامل نئی پائپ لائن سے گیس کی ترسیل کا عمل دسمبر 2016 میں شروع ہوگا۔ مذکورہ منصوبہ یورپی یونین کی طرف سے روسی قدرتی گیس کو ترکی کی سرحدوں تک بچھائی جانےو الی علیحدہ پائپ لائن کے ذریعے حاصل کرنے پر مبنی ہے۔
روزنامہ ینی شفق نے "حقاری کے کوہساروں پر سنو بورڈ" کے عنوان کے ساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے سرمائی سیاحتی مراکز میں حقاری شہر کا بھی اضافہ ہوا ہے۔ سال کے نصف بھر کے دوران برف کی سفید چادر دبے رہنے والے کئی ہزار میٹر بلند پہاڑوں اور سطح مرتفعوں پر سیاحتی سرگرمیوں کے امکانات پیدا کرنے والے حقاری نے خاصکر سلسلہ حل کے ساتھ ہی شروع ہونے والے امن و امان کے ماحول کی بدولت سرمائی کھیلوں کے لیے بھی اپنے دروازے کھولے ہیں۔
روزنامہ صباح " خاتون کسان کی طرف سے قلیل دورانیہ کی فلم " عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ خطائے میں کھیتی باڑی کرنے والی پرائمری پاس 54 سالہ خدیجہ پیک گیوز نے دورت یول تحصیل میں قومی جدوجہد کے دوران چلائی گئی "پہلی گولی" کو بیان کرنے والی قلیل دورانیے کی ایک فلمی کہانی تحریر کی۔ وزارت ثقافت و سیاحت میں اس حوالے سے درخواست دینے والی پیک گیوز کا کہنا ہے کہ مثبت جواب ملنے کی صورت میں قلیل دورانیے کی فلم کی عکس بندی کروں گی۔ پیک گیوز اس سے قبل کہانیوں کی نو کتابیں اور سینکڑوں کی تعداد میں اشعار تحریر کر چکی ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں