ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.01.2015

ترک ذراَع ابلاغ

196868
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.01.2015

***روزنامہ سٹار نے " قاتل تمام ہی مذاہب میں قاتل ہیں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گردی کے بارے میں ایک بیان دہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو وہ د ہشت گرد اور قاتل ہی رہے گا کیونکہ اس کے ہاتھوں سے ہلاک ہونے والا شخص بے گناہ اور معصوم انسان ہی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کے بارے میں نرم رویہ اختیار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اگر عیسائی، مسلمان یا یہودی ہو تو وہ قاتل ہی رہتا ہے مذہب کسی بھی صورت اس کو معاف نہیں کرتا ہے کیونکہ تمام ہی مذاہب میں بے گناہ انسانوں کو قتل کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

***روزنامہ ینی شفق نے فرانسیسی طنزیہ جرئے شارلی ایبدو میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف دیار باقر میں ایک بہت بڑا مظاہرہ ہونے سے متعلق اپنی خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔ اخبار کے مطابق پیغمبر ِ اسلام سے اُنس رکھنے والی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے کیے جانے والے مظاہرے میں دیار باقر اور گردو نواح کے ہزاروں لوگوں نے اس مظاہرے میں شرکت کی۔

***روزنامہ ینی شفق " پیگدا اور دولت اسلامیہ ایک ہی ہیں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ اور مذہب اسلام سے نفرت کرنے والی تنظیم پیگدا دونوں کے مقاصد مشترکہ ہیں اور ان دونوں تنظیموں کو اصلی مقصد مذہب اسلام کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ اخبار نے گوئٹے یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے خیالات کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں تنظیموں کے نوجوانوں کا مقصد ایک ہی ہے اور دونوں تنظیمیں مذہب اسلام کو نقصان پہنچانے والی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

***روزنامہ خبر ترک نے اپنی ایک خبر میں لکھا ہے کہ ملک کے مختلف میوزیم کی آمدنی میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق تمام میوزیم کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

***روزنامہ ملیت نے اپنی ایک خبر میں دنیا کے قدیم ترین زیر زمین شہر کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ اخبار کے مطابق نو شہر میں بلدیہ کے مئیر حسن انورüNVER نے کہا ہے کہ نو شہر میں برآمد کیے جانے والے زیر زمین شہر کا انہوں نے خود جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے اس قدیم ترین زیر زمین شہر کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سیاح زیادہ تر اس شہر کی سیر کو آرہے ہیں اور ابھی بھی اس شہر کے زیر زمین حصوں کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

***روزنامہ صباح نے اپنی ایک خبر میں لکھا ہے کہ کل ایک شہابِ ثاقب زمین کے قریب سے گزرے گا۔ اخبار کے مطابق ڈیڑھ ملین کلو میٹر دور سے گزرنے والے اس شہابِ ثاقب کو دیکھنے کے لیے علم فلکیات کے ماہر بڑی پُر ہیجان خیز کیفیت سے اس گھڑی کا انتظار کررہے ہیں۔ اخبار کے مطابق ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے یہ شہابِ ثاقب زمین کے قریب ترین سطح پر پہنچ جائے گا تاہم اس سے زمین کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں