ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.01.2015

ترک ذرائع ابلاغ

191526
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.01.2015

روزنامہ ملیت نے " کردی پیٹرول کی و احد گزر گاہ ترکی" کے زیر عنواناطلاع دی ہے کہ کویت اور سعودی عرب کے بعد کردی پیٹرول کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جائیگا۔ پیٹرول کی یومیہ مرحلہ وار ترسیل 6 لاکھ بیرل تک بڑھ جائیگی جبکہ اس کی برآمدات کا واحد مرکز ترکی ہو گا۔ بغداد ۔ عربیل مصالحت کے قیام کے بعد کردی پیٹرول کی دنیا بھر میں فروخت کے لیے ترکی کا کردار مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ اسوقت شمالی عراق سے ترکی منتقل کیے جانے والے تیل کی مقدار یومیہ ساڑھے چار لاکھ بیرل سے بڑھتے ہوئے مرحلہ وار طریقے سے 6 لاکھ تک ہو جائیگی اور کردی خام تیل کا جیہان علاقے کے ذریعے دنیا بھر سے رابطہ قائم ہو گا۔
روزنامہ آکشام " عراق کےساتھ قدرتی گیس کی نئی پائپ لائن" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ خام تیل کے بعد عراقی گیس کو بھی براستہ ترکی دوسرے ملکوں تک پہنچایا جائیگا۔ نئی پائپ لائن کے معاملے میں ترکی اور عراق کے درمیان اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے۔ عراق میں مذاکرات کرنے والے توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر تانر یلدز نے اعلان کیا ہے کہ "عراق میں کسی ترک صنعتی علاقے کے قیام کے لیے امکانات پر تحقیقات کی جائینگی، عراقی سرحدوں پر ایک نئی کسٹم چوکی کے قیام کے امور کو سرعت دی جائیگی، اس ضمن میں آئندہ کے ایام میں ایک وفد ترکی آئے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں اضافے کے لیے بھی مطابقت قائم ہو گئی ہے۔ "
روزنامہ وطن نے " ترک فوج لیزر اسلحہ کو فروغ دے گی" جلی سرخی کے ساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک انجنیئر حضرات نے امریکی بحری بیڑے کی طرف سے استعمال کا آغاز ہونے والے لیزر اسلحہ سے مشابہہ اسلحہ کے پروٹو ٹائپ کو تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے پر اسیل سان، توبیتاک اور بلکنٹ یونیورسٹی مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ لیزر اسلحہ خشکی، سمندر اور فضا سے خطرات کے عناصر کو تشکیل دینے والے اہداف کا تعین کرتے ہوئے ان کا تعاقب کرے گا اور ان کو ناکارہ بنانے میں بار آور ثابت ہوا گا۔ کئی کلو میٹر کی دوری پر موجود ہدف کو چند سیکنڈوں کے اندر تباہ کر سکنے والا یہ نظام خاص طور پر ڈراؤن طیاروں، گائیڈڈ میزائلوں، موبائل میزائل اور دیگر فضائی حملہ آور اسلحہ کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
روزنامہ سٹار "خود مختار نگرانی میں ترک " عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ خود مختار نگرانی کے موضوع پر بین الاقوامی سطح پر امور سر انجام دینےو الا ایک ترک ٹریڈ مارک بن رہا ہے۔ یمن ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ایران، کریمیا اور روس میں انسپیکشن کے اختیارات حاصل کرنے والی ترک فرم نے ان ملکوں میں اپنے دفاتر کھولے ہیں۔روز مرہ خود مختار نگران فرم سن 2015 میں کثیر المملکتی فرم کی حیثیت حاصل کرنے کے ہدف کےد ائرہ عمل میں خطہ بلقان میں بھی اپنے دفاتر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
روزنامہ سٹار " ڈاؤس میں ترکی کی نمائندگی حصارجیک اولو کریں گے" زیر عنوان لکھتا ہے کہ جی۔ 20 کے کاروباری بازو کی حیثیت کے حامل بی۔ 20 کو تشکیل دینے والے آجران کے ساتھ ڈاؤس میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں ترکی کی نمائندگی ایوانِ ہائے بازار ِ حصص رفات حصار جیک اولو کریں گے۔ "جی ۔ 20 ایجنڈے کا فروغ" عنوان کی حامل نشست میں ترکی کی صدارت کے دوران اولیت کے حامل معاملات اور بی ۔ 20 کے دائرہ عمل میں ترکی کے امور پر غور کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں