ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.01.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.01.15

186270
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.01.15

***روزنامہ ینی شفق " 2015 ترکی کا سال ہو گا "کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کی نظریں ترکی کی اقتصادی ترقی پر مرکوز ہیں۔ سال 2014 کے اختتام پر ترکی کی اقتصادی ترکی کی 3 فیصد شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ سال 2015 ترکی کا سال ہو گا۔ عالمی بینک کے ہیڈ اکانومسٹ فرانزسکا آہنسرگ نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی پیٹرول کی کم قیمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتصادی ترقی میں اضافے کو جاری رکھے گا جبکہ اس کے کرنٹ اکاونٹ کے خساروں اور افراطِ زر میں بھی آنے والے دنوں میں کمی ہو گی۔


*** روزنامہ صباح " ترکی اور ایران کے درمیان ریلوے لائن بچھائی جائے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے وزیر ترقی جیودت یلماز نے ایران کے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر محمود واعظ اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ یلماز نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات بہت دیرینہ ہیں اور ہماری کوشش یہ ہے کہ ان اچھے تعلقات کااظہار اقتصادیات میں بھی ہو۔ ایران کے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر محمود واعظ نے کہا کہ ترکی اور ایران کے درمیان نئی ریلوے لائن بچھانے کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔


*** روزنامہ آقشام نے اپنی خبر کے لئے "ماحولیاتی کچروں سے 2.5 بلین لیرا زرمبادلہ" کی سرخی لگائی ہے سامعین۔ اخبار لکھتا ہے کہ وزیر ماحولیات و شہری منصوبہ بندی ادریس گُل لُوجے نے کہا ہے کہ سال 2014 سے 2015 تک پہنچنے والے کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والی تنصیبات کی مدد سے اقتصادیات کو سالانہ 2.5 بلین لیرا کی اضافی قدر مہیا کی گئی ہے۔ ادریس گُل لُوجے نے کہا کہ 550 ٹن سیل اور 66 ہزار ٹن بیٹریوں کو ری سائیکلنگ کے ذریعے دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے اسی طرح 118 ہزار ٹن پرانے ٹائروں کو بھی ماحولیات سے ہم آہنگ شکل میں تجدید کے عمل سے گزار کر قابل استعمال بنایا گیا ہے۔


*** روزنامہ حریت " یوزگات سے عرب ممالک کے لئے مچھلی کی برآمد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وسیع دیہی علاقے کے مالک ضلع یوزگات میں واقع بیراج اور جھیلوں میں پالی جانے والی مچھلیوں کو عرب ممالک سمیت متعدد ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے اور گذشتہ سال یہ برآمد ایک لاکھ 300 ٹن رہی۔


***روزنامہ اسٹار " ترکی کا زیتون کے تیل کا سب سے بڑا اور وسیع کمپلکس کھل گیا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کا سب سے بڑا اور وسیع کمپلکس ضلع بالک ایسر کی تحصیل گیومجے میں کھولا گیا ہے۔ توقع ہے کہ 15 ملین لیرا سے زائد سرمایہ کاری سے قائم کی جانے والی یہ مِلّیں ترکی کے زیتون کے سیکٹر میں بڑے پیمانے پر معاون ثابت ہوں گے۔ ان مِلّوں میں زیتون کی اوّلین دھُلائی و صفائی ستھرائی کر کے اسے زیادہ سے زیادہ حفظانِ صحت کے مطابق حالت میں لایا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں