ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 05.01.2015

ترک ذرائع ابلاغ

171939
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 05.01.2015

روزنامہ خبر ترک نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ : "برطانیہ میں بلیو مرمرا حملے پر تحقیقات کرنے کی درخواست دینے والے وکلاء جو کہ اس حملے کا سامنا کرنے والے تیرہ برطانوی شہریوں کی نمائندگی کر رہے ہیں نے لندن پولیس کے جنگی جرائم کی تفتیش کرنے والے ادارے سے مذکورہ حملے کے حوالے سے تفتیشی عمل کو شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ بلیو مرمرا حملے کا نشانہ بننے والوں کے لیے بین الاقوامی عدالتوں سے بھی رجوع کرنے والے وکلاء نے لندن پولیس سے علاوہ ازیں بلیو مرمرا جارحیت کے ذمہ دار اسرائیلی اعلی سطحی حکام کو برطانیہ آنے پر حراست میں لیے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ "
روزنامہ زمان نے "ترکی نے سن 2014 میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے" کے زیرِ عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقتصادی امور کے وزیر نہات زیبک چی نے سال 2014 برآمدات و اقتصادیات کے بارے میں جائزے کے موضوع پر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سن 2014 میں ترکی نے برآمدات کے شعبے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 157٫8 ارب ڈالر کی برآمدات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس دورانیے میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے درآمدات میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے تو ترکی سے ان ملکوں کو برآمدات کی شرح میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
روزنامہ وطن " سن 2014 میں سرمایہ کاروں کا رخ مشرق کی جانب رہا" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ معاشی اعتبار سے ایک مشکل سال گزارنے والے خطہ یورپ میں سرمایہ کاری کی شرح میں ایک برس قبل کے مقابلے میں ساڑھے دس فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے تو عالمی سطح پر مجموعی سرمایہ کاری کا 51 فیصد سر انجام پانے والے ایشیائی ملک گزشتہ برس سرمایہ کاروں کا توجہ مرکز رہے۔ سال کے پہلے دس ماہ میں آذربائیجان میں سرمایہ کاری کی سطح میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 4 گنا اضافے کے ساتھ 1 ارب 892 ملین ڈالر تک رہی۔
روزنامہ آکشام "یوروگوائے اسیل سان کے سپرد" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ اسیل سان فرم نے گزشتہ برس یوروگوائے بری افواج کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے دائرہ کار میں موبائل سرحدی سلامتی نظام کے امور کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔ ہر طرح کے حالات میں نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے موبائل بارڈر سیکورٹی سسٹم کو یوروگوائے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
روزنامہ سٹار نے "فندق کی برآمدات ریکارڈ سطح پر" کے زیر ِ عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فندق کی مجموعی عالمی پیداوار کے 75 فیصد کے مالک ترکی نے گزشتہ برس 110 ملکوں کو فندق برآمد کرتے ہوئے 2 ارب 314 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا ہے۔ ترکی نے سال 2013 میں 105 ملکوں کو تقریباً دو لاکھ 75 ہزار ٹن فندق برآمد کرتے ہوئے ایک ارب 760 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں