ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں31.12.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

167306
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں31.12.14

روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ ترکی نے پشمرگوں کو فوجی تربیت دینے کے علاوہ انہیں اسلحے سے لیس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں فوجی سازو سامان سے لدا ایک ٹرک شمالی عراق میں حکام کے حوالے کیا گیا ۔ ترک فوجی حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پشمرگوں کی فوجی امداد مستقبل میں بھی جاری رکھی جائے گی جس پر پشمرگوں کے حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن ٹکٹ لینے کےلیے ایک انوکھا طریقہ کار اپنایا ہے ۔ ویب سائٹ پر انگریزی اور ترکی زبان کا استعمال کرتےہوئے اس پر مقبوضہ فلسطینی سر زمین کا یک بینر بھی نظر آتا ہے ۔۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے طور پر ٹرکش ایئر لائنز نے تل ابیب کےلیے اپنی پروازیں معطل کر دیں تھی ۔
روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ کثیر التہذیبی شہر ماردین میں زیر تعمیر بین الاقوامی ہوا ئی اڈہ جلد ہی فعال ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں شہر کے گورنر مصطفی تاش قیسین نے کہا ہے کہ ماردین شہر جنوب مشرقی ترکی کا اہم تاریخی و سیاحتی شہر ہے جو کہ سالانہ ایک ملین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا خیر مقدم کرتا ہے ۔
روزنامہ اکشام کے مطابق ، عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود روسی خلا نورد اآنتون شخاپ لیروف نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر خلا سے کھینچی گئیں بعض تصاویر شائع کی ہیں جن میں آبنائے باسفورس اور بحیرہ اسود کے ملاپ دکھا یا گیا ہے۔
روزنامہ ملیت نے خبر دی ہے کہ مشرق وسطی اور لاطینی امریکہ میں کروڑوں افراد کو اپنا دیوانہ بنانے والے ترک ڈرامہ سیریل "میرا سلطان "نے اسرائیلی ناظرین کا بھی دل جیت لیا ہے۔ یہ ڈرامہ سیریل اسرائیلی ٹی وی کے چینل نائن پر پیش کیا جا رہا ہے جسے عوام کے علاوہ اسرائیلی وزیر مواصلات ،بعض ارکان پارلیمان اور سابق وزرا بھی انتہائی انہماک سے دیکھ رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں