ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.12.2014

ترک ذرائع ابلاغ

163405
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.12.2014

*** روزنامہ صباح کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے مراکش کے شاہ محمد ششم سے ملاقات کی ہے۔ اخبار کے مطابق چھٹیاں گزارنے کی غرض سے 21 دسمبر سے ترکی کے دورے پر موجود مر اکش کے شاہ محمد ششم ، ان کی اہلیہ ملکہ سلمیٰ ، بچوں حسن اور خدیجہ نے صدارتی محل میں صدر ایردوان سے ملاقات کی ہے۔ اخبار کے مطابق مر اکش کے صدر محمد ششم کے آئندہ سال ترکی کا سرکاری دورہ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

***روزنامہ ینی شفق نے " سویڈن میں ایک بار پھر مسجد کو نذر آتش کردیا گیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ سویڈن کے شہر ایسکیلستونہ Eskilstuna میں ایک مسجد کو اس وقت نذر آتش کردیا گیا جب مسجد میں نمازی نماز ادا کررہے تھے۔ اخبار کے مطابق اس مسجد کو نذر آتش کرنے میں سویڈن کی " مسجدقائم نہیں ہوسکتی" نسل پرست اور مذہب پرست تنظیم کے اراکین کا ہاتھ ہے۔

***روزنامہ وطن نے " شامی باشندوں کے لیے یونیورسٹی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ باہچے شہر یونیورسٹی کے ٹرسٹی گروپ کے چیرمین انور یوجیل نے ایک اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غازی انتیپ میں ایک سوملین ڈالر کے اخراجات سے شامی باشندوں کے لیے ایک یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔

***روزنامہ وطن نے " غیر ملکی استنبول میں فرمیں قائم کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں اس وقت 41 ہزار 131 غیر ملکی فرمیں موجود ہیں جن میں سے نصف سے زائد استنبول میں خدمات فراہم کررہی ہیں ۔ استنبول میں 24 ہزار 489 غیر ملکی فرمیں کام کررہی ہیں تو اسکے بعد انطالیہ کا نمبر آتا ہے جہاں 4 ہزار 365 غیر ملکی فرمیں کام کررہی ہیں اس کے بعد 2 ہزار 462 فرموں کے ساتھ انقرہ کا نمبر آتا ہے جبکہ ازمیر میں کام کرنے والی غیر ملکی فرموں کی تعداد 2 ہزار 89 ہے۔

***روزنامہ صباح نے اپنے اقتصادی صفحے میں " استنبول اسٹاک ایکسچینج میں کوئی تبدیلی نہیں" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول اسٹاک ایکسچینج نے اپنے قیام سے لے کر اب تک اپنی پوری رفتار سے آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور استنبول اسٹاک ایکسچینج اس وقت دنیا کے چوتھے بڑے اسٹاک ایکسچینج کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس اسٹاک ایکسچینج میں 20 فرموں کی قدرو قیمت 10 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

***روزنامہ ملیت نے " اسکیٹنگ مراکز نئے سال کی تیاریوں میں مصروف" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں اسکیٹنگ مراکز میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اسکیٹنگ مراکز میں نیا سال گزارنے کے لیے لوگوں نے اپنی بکنگ کروالی ہے اور اس وقت سو فیصد تک بکنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں