ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں27.12.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں27.12.14

162128
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں27.12.14

روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے سالانہ معاشی کارکردگی پر مبنی ایک اجلاس کے دوران کہا ہے کہ ترکی کی اہم برآمداتی منڈیوں میں شمار ، یورپی یونین، عراق اور ہمسایہ ممالک کو درپیش سیاسی و معاشی مشکلات کے باوجود گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں اس سال 5٫6 فیصد اضافے کے ساتھ 131٫4 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جس میں آئندہ سال مزید اضافے کی توقع ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ دنیا کی پانچویں اہم ترین سیاحتی نمائش ای ایم آئی ٹی ٹی کا انعقاد 22 تا 25 جنوری کے درمیان ہوگا جس میں ترکی انتہائی فخر سے شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے روسی معیشت میں پائی جانے والی سست روی کی وجہ سے اس بار نمائش سے روسی ٹریول ایجنٹوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس نمائش میں دنیا کے ستر ممالک سے تقریباً چار ہزار کمپنیاں شرکت کریں گی ۔
روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ مشرقِ وسطی،بلقانی ممالک، ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک میں اپنی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور ترک ہلال ِ احمر کے صدر خلوصی آکار نے بتایا کہ سری لنکا اور انڈونیشیا میں سن 2004 کے سونامی کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں ہمارے ادارے نے اہم سرگرمیاں سر انا م دی ہیں اس کے علاوہ پاکستان میں ادارے کا ایک مستقل دفتر موجود ہے جو کہ وہاں زلزلے اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال میں انسانی امداد فراہم کرتا رہتا ہے۔ علاوہ ازیں ہمارا ادارہ مونٹی نیگرو، بوسنیا اور کوسوو میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
روزنامہ اکشام کی خبر کے مطابق ،ایلمالی سٹی پارک استنبول میں قائم کیا جا رہاہے جس کا شمار دنیا کے بڑے ترین پارکوں میں کیا جائے گا۔ نیو یارک کے سینٹرل پارک، سان فرانسیسیکو کے گولڈن گیٹ پارک اور یور کے دیگر اہم پارکوں کے رقبے سے کہیں زیادہ بڑے علاقے پر قائم ہونے والے اس پارک میں ایک مصنوعی جھیل بھی موجود ہوگی ۔
روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ ایران میں سالانہ دو بلین ڈالر مالیت کا کاسمیٹک کا سامان درآمد کیا جاتا ہے ۔ایرانی اخبار مشرق نیوز کی خبر کے توسط سے بتایا گیا ہےکہ کاسمیٹیک مصنوعات کے استعمال کی فہرست میں ایران کا شمار ساتویں نمبر پر ہے جبکہ درآمدی ممالک کی فہرست میں چین، ترکی اور تھائی لینڈ سر فہرست ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں