ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.12.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.12.14

148087
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.12.14

***روزنامہ ینی شفق "لندن جرم میں شریک " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ برطانوی شہری معظم بیگ کو بگرام جیل اور گوانٹا نامو جیل میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حراست کے دوران برطانوی MI 6 اور MI 5 کی طرف سے ان سے متعدد دفعہ تفتیش کی گئی۔ اخبار لکھتا ہے کہ بیگ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حالات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ "میرے علاوہ 15 کے قریب برطانوی شہری موجود تھے ان میں سے ایک کے سر کو متعدد دفعہ دیوار سے ٹکرایا گیا اور اس دوران MI 5 کے ایجنٹ وہاں موجود تھے۔اس موضوع پرہم میں سے کسی کو بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی نے تفتیش کے تمام مرحلوں میں شرکت کی ہے۔


*** روزنامہ اسٹار "اسد کے تشدد کو آپ کیا کہیں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ماضی میں سی آئی اے کے تشدد کی مثال دے کر تسلی پانے والی دنیا ،شام کی جیلوں میں کئے جانے والے ظلم اور قتل عام کو نظر انداز کر رہی ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ سرکاری جیلوں میں اس وقت منظم شکل میں تشدد کا سامنا کرنے والے تقریباً 85 ہزار افراد ایسے ہیں کہ جن کا جیل میں داخلے کا اندراج تک موجود نہیں ہے۔
***روزنامہ آقشام" ہماری تہذیب کی بنیادوں میں عشق اور اتحاد ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے مولانا جلال الدین رومی کی 741 ویں برسی کے موقع پر استنبول میں منعقدہ " شب عروس " کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ "ہماری تہذیب کی تعمیر میں اور اس کے موجودہ دور تک کے سفر میں مولانا جلال الدین رومی کا بڑا کردار ہے۔ بھائی چارے اور اخوت کے بارے میں مولانا کے پُر حکمت ارشادات نے ایک فضاء کی تشکیل کی اور اسی فضاء کا فیض ہے کہ اس تہذیب میں اتحاد، عشق ، دوستی اور محبت موجود ہے۔


***روزنامہ ملیت " باباجان نے کہا ہے کہ سال 2015 ایک اچھا سال ہو گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے سال 2015 کے مرکزی انتظامی بجٹ قانون کے بل پر جاری مذاکرات سے خطاب میں کہا کہ ترکی کے اقتصادی انڈیکس آنے والے دور میں زیادہ اچھے ہوں گے اور سال 2014 کے مقابلے میں ہماری اقتصادی ترقی زیادہ اچھی ہو گی۔


***روزنامہ صباح " ترکی غیر ملکیوںکے لئے ایک محفوظ بندرگاہ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ تعمرگات اور ماحول کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران صنعتکار اور کاروباری حضرات کی سوسائٹی MUSIAD کی تعمیراتی سیکٹر کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ برہان اوزدیمیر نے کہا ہے کہ "سال 2008 کے اقتصادی بحران کے بعد ترکی میں مکانات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکیوں کے لئے ہمارا ملک ایک محفوظ بندرگاہ کی شکل اختیار کر گیاہے"۔

***روزنامہ ینی شفق "ترک سیٹ 6A کے لئے دستخط کئے جا رہے ہیں " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ آرگنائزیشن TUBITAK کی زیر قیادت، ترک ایوی ایشن صنعت TAI اور فوجی الیکٹرانک صنعت ASELSAN جیسے مقامی اداروں کی مدد سے ترکی کے پہلی مواصلاتی سیٹلائٹ ترک سیٹ 6A کے پروجیکٹ کے آغاز کے لئے کل دستخط کئے جائے گے ۔ ترک سیٹ 6A کو سال 2020 میں خلاء میں بھیجنے کا ہدف قائم کاے گیاہے۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں