ترک اخبارات سے جھلکیاں29.11.14

ترک اخبارات سے جھلکیاں29.11.14

209394
ترک اخبارات سے جھلکیاں29.11.14

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کیتھولیک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کے ساتھ انقرہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اُن کی مدبرانہ شخصیت عالم اسلام اور مسیحی برادری کے درمیان قیامِ یک جہتی کےلیے ایک پل تعمیر کرے گی ۔صدر ایردوان نے اپنے تاثرات میں غزہ اور مسجد اقصی کے حوالے سے دنیا کے دوہرے معیار پر بھی توجہ دلوائی ۔
روزنامہ اکشام نے اللہ ترکی کو اپنی امان میں رکھے کے زیر عنوان سرخی لگاتےہوئے لکھا ہے کہ انقرہ میں موجود پوپ فرانسیس چہارم نے شامی و عراقی مہاجرین کو پناہ دینے پر حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا اور دعا کہ رب العزت ترکی کو امان میں رکھتے ہوئے اسےدنیا میں پائیدار امن کی بحالی کا وسیلہ بنا د ے ۔
روزنامہ ینی شفق کے مطابق ، روسی صدر ولا دیمیر پوٹین نے دورہ ترکی سے قبل اپنے ایک بیا ن میں روس کے ساتھ آزاد تجارتی تعاون سمیت روس کی آزادانہ پالیسیوں کی حمایت پر ترکی کی تعریف کی اور کہا کہ بعض موضاعات پر اختلافِ رائے کا پایا جانا قدرتی ہے لیکن ہم دونوں ممالک کی عوام کے درمیان پائے جانے والے خیر سگالی کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔
روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ استنبول اسٹاک ایکسچینج میں اب اسلامی ترقیاتی بینک کے بیرونی ممالک میں موجود 6٫05 بلین ڈالر مالیت کے بانڈز کی خرید و فروخت ممکن ہو سکے گی ۔
روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ جرمنی میں دست درازی کا شکار ہونے والی ایک جرمن دوشیزہ کی مدد کرنے پر خود شدید زخمی ہونے والی ترک نژاد دوشیزہ توعچے البائراک کو مشینوں سے علیحدہ کرتے ہوئے اس کی وفات کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ جسے نشانِ لیاقت دینے کےلیے ملک بھر میں مہم شروع کر دی گئی ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں