ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.11.2014

ترک ذرائع ابلاغ

208623
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.11.2014

روزنامہ ینی شفق " فلسطین سے فرگوسن کو" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی علامت ہونے والے فرگوسن کو سب سے زیادہ حمایت سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینی عوام نے فراہم کی ہے۔ اخبار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ میں پولیس کے نسل پرستی پر مبنی قتل کے مقدمے میں عدالت کی طرف سے بری کیے جانے کے خلاف رد عمل اب ملکی سرحدوں سے باہر تک پھیلتا جا رہا ہے۔ ادھر برطانیہ میں نسل پرست حملوں اور دباؤ کا شکار ہونے والے ایک گروہ نے امریکہ کے لندن میں سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔
روزنامہ حریت نے "دانکے توئچے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جرمنی میں دو نوجوان دوشیزاؤں کے جنسی حملے سے بچانے کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگانے والی اور کومہ میں دماغی موت ہونے والی توئچے اپنی سالگرہ کے روز دنیائے فانی سے رخصت ہو گئی۔ جس کے بعد جرمنی نے اس بہادر ترک لڑکی کے لیے یہ اعلان جاری کیا ہے "شکریہ توئچے" ۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ توئچے الابائراک جس ہسپتال میں داخل تھی وہاں پر اس کی حمایت کرنے والوں کو تانتا بندھا رہا اور جگہ جگہ اس کے پوسڑز کو چپکایا گیا۔کل بھی جائے وقوعہ پر سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ اس شب توئچے کو پانی پلانے کے لیے پانی مانگنے والی اس کی سہیلی کو "پہلے پیسے دو پھر پانی لے لو" کہنے والے ریستوران کے سامنے گلاسوں میں پانی بھرتے ہوئے چھوڑا گیا۔ توئچے کے اہل خانہ نے توئچے کی طرف سے تحفظ فراہم کی جانے والی جرمن لڑکیوں کے پولیس میں رپورٹ درج کروانے کی اپیل کی ہے۔
روزنامہ ینی شفق نے آگے چلتے ہوئے اپنی ایک دوسری خبر میں" معذرت کا سہارا مت لیں" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی و تجارتی تعاون کمیٹی کے 30 ویں اجلاس کے افتتاحی خطاب میں مسلم امہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ "اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزرنے والے اسلامی جغرافیے کی نجات اتحاد و یکجہتی میں پوشیدہ ہے، ہمیں چاہیے کہ ذاتی، مذہبی اور قومی مسائل کو ایک طرف چھوڑتے ہوئے خطے کی خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کریں۔
روزنامہ آکشام نے "عالمی ورثوں میں ایبرو کا تحفہ" کے زیر عنوان لکھا ہے کہ وزیرثقافت و سیاحت عمر چیلک نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی امور کی تنظیم یونیسف نے ایبرو فنون کو ترکی کے نام سے "عالمی غیر ٹھوس ثقافتی ورثوں کی فہرست " میں داخل کر دیا ہے۔ وزیر چیلک کا کہنا تھا کہ فنون ایبرو کے ساتھ اب ترکی کے نام پر نمائندگی کرنے والے ثقافتی ورثوں کی تعداد 12 تک ہو گئی ہے۔
روزنامہ خبر ترک "طوفان ملیا میٹ کرتے ہوئے تھم گیا" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ یو ای ایف اے یورپی لیگ کے ایل گروپ میں ترک ٹیم ترابزون سپور نے میٹالسٹ خرکیف کو شکست دے دی ہے۔اس طرح ترابزون سپور نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ادھر یو ای ایف لیگ کے گروپ سی میں بیشکتاش کا یونانی ٹیم تری پولیس سے مقابلہ 2۔2 گولوں سے برابر رہا، لیکن اس کے باوجود مجموعی پوائنٹس کی بدولت بیشکتاش بھی اگلے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں