ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.11.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.11.14

188765
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.11.14

***روزنامہ اسٹار نے "ڈیٹا پروسیسنگ کے 263 منصوبوں کے لئے 3.7 بلین لیرا فنڈ" کی سرخی کے ساتھ وزیر ترقی جیودت یلماز کا بیان شائع کیا ہے۔ وزیر ترقی نے کہا ہے کہ سال 2014 کے سالانہ سرمایہ کاری پروگرام میں سرکاری اداروں کے 263 ڈیٹا پروسیسنگ پروجیکٹوں کے لئے تقریباً 3.7 بلین فنڈ مخصوص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انفارمیٹک سوسائٹی اسٹریٹجی اور ورکنگ پلان کو ایک شریک کے نقطہ نظر سے تیار کیا ہے جو ترکی کے انفارمیٹک سوسائٹی بننے کے عمل میں بالائی خطوط کا تعین کرے گا۔


***روزنامہ آقشام "ہر کنوئیں سے پیٹرول اُبل رہا ہے "کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش پیٹرولئیم کارپوریشن نے حالیہ مہینوں میں باتمان میں گارزان نہر کے کنارے پر 2 نئے پیٹرول فیلڈ کھولے ہیں ۔ یہاں سے معیاری پیٹرول ملنے پر پیٹرول کے کنووں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ ٹرکش پیٹرولئیم کارپوریشن کھدائی کا کام اپنی ٹیموں کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔


***"سیلانیک میں اتاترک کے گھر کی ریکارڈ زیارت" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ صباح نے۔ اخبار لکھتا ہے کہ سیلانیک میں ترکی کے قونصل جنرل تغرل بِل تیکن نے کہا ہے کہ سیلانیک میں اتاترک کے گھر کی زیارت کے لئے آنے والے افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ بِل تیکن نے کہا کہ اتاترک کے گھر کے زائرین کی تعداد سال 2011 میں 20 ہزار تھی جو اس وقت ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ توقع ہے کہ یہ تعداد سال کے آخر تک ایک لاکھ ہو جائے گی جو حقیقی معنوں میں ایک ریکارڈ تعداد ہو گی۔


***روزنامہ ملّیت "نیو یارک ففتھ اسٹریٹ پر سیِمت سرائے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سیِمت سرائے اگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ عبداللہ قاوق چُو نے نیویارک ففتھ اسٹریٹ پر دوکان کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ قاوق چُو نے کہا ہے کہ سیمِت سرائے کی ہالینڈ سے سعودی عرب تک 14 ممالک میں 300 دوکانیں ہیں جو 8 ہزار 600 ملازمین کے ساتھ 6 لاکھ 50 ہزار افراد کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سیمِت خمیری اور تلوں والی چھلّے کی شکل میں پکائی گئی روٹی کو کہا جاتا ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "ترک سینما ڈیز کا آغاز ماسکو سے ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "ٹرکش سینما کے عالمی اکیڈمک ڈیز " کے پہلے مرحلے کا اہتمام 19 سے 23 نومبر تک ماسکو میں کیا جائے گا۔ ان اکیڈمک ڈیز کا اہداف ترک سینما کے فنّی ، سیکٹرل اور اکیڈمک پہلووں کو تقویت دینا، عالمی اکیڈمی لٹریچر میں داخل ہو کر زیادہ پائیدار شکل اختیار کرنا اور درمیانی مدت میں سینما کی بنیاد پر ایک تھنک ٹینک کی تشکیل کرنا ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں