ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں08.11.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں08.11.14

185394
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں08.11.14

روزنامہ ینی شفق کے مطابق ، وزیر اعظم احمد داود اولو کی جانب سے جدیدی ترکی سے متعلق منصوبے کو کاروباری دنیا کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ کاروباری دنیا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں ترکی کے تمام صنعتی شعبوں کا تعاون شامل ہوگا جس پر عمل درآمد کے نتیجے میں ترکی جدت پسندی کی نئی راہ پر اپنا سفر طے کرے گا۔
روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ جرمنی کی وفاقی پارلیمان نے میونخ میں داعش کے خلاف ایک مظاہرے میں پی کے کے کا پرچم اٹھانے والی بائیں بازو کی رکن پارلیمان نیکول گوہلکو کو حاصل کردہ سرکاری مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کروانے کا حکم دیا ہے ۔ واضح رہے کہ پی کے کے جرمن قوانین کے مطابق ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔
روزنامی اسٹار نے خبر دی ہے کہ ترک تعمیراتی کمپنی تاو کو جو کہ ہوائی اڈوں کی تعمیر کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے کے اس سال کے نو ماہ کے عرصے میں 52فیصد کا اضافہ ملا ہے جس سے اس کی منافع کی شرح 174 ملین یورو ہو گئی ہے ۔ جبکہ اس کمپنی کے زیر نگرانی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
روزنامہ صباح کے مطابق ، لیزر طریقہ علاج کی بدولت اب دانتوں کے امراض میں شفا یابی کا حصول ممکن ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں استنبول میں منعقدہ عالمی لیزر کانگریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات سے دندان سازوں کو متعارف کروا یا گیا ۔ اس کانگریس میں جرمنی ،امریکہ،برطانیہ، سویٹز ر لینڈ اور پرتگال جیسے ممالک نے شرکت کی ۔
روزنامہ ملیت نے خبر دی ہے کہ کاپادوکیا کی گیارہ ہزار سالہ تاریخ سے روشناس کروانے کےلیے اکسرائے کے عجائب خانے میں دس انسانوں اور دو بلیوں کے حنوط شدہ مجسمے رکھے گئے ہیں جو کہ ملکیو غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں