ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.11.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.11.14

178212
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.11.14

*** روزنامہ اسٹار "شام میں اکتوبر کی بیلنس شیٹ : 1987 ہلاکتیں" کی سرخی کےساتھ لکھتا ہے کہ شام میں گذشتہ ماہ میں 1987 افراد ہلاک ہوئے،شامی انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق اسد انتظامیہ سے منسلک فورسز نے 216 بچوں اور 121 سے زائد عورتوں سمیت کُل 1113 شہریوں کو ہلاک کیا۔ اخبار کے مطابق انتظامیہ کی فورسز کے حملوں یا جھڑپوں میں 492 مخالفین ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 118 افراد کو اسد فورسز نے تشدد کر کے ہلاک کیا ہے۔تنظیم کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت تشکیل پانے والی کولیشن فورسز کے حملوں میں بھی 9 شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔


***روزنامہ صباح نے اپنے اقتصادیات کے صفحے پر "برآمدات میں ترکی جمہوریہ کا ماہانہ ریکارڈ" کی سرخی لگائی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی کے ماہِ اکتوبر کے برآمداتی اعداد و شمار گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافے کے ساتھ 12 بلین 598 ملین ڈالر رہے ہیں۔ اس طرح جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں بلند ترین ماہِ اکتوبر کی برآمدات کی گئی ہیں۔اخبار کے مطابق آٹو موٹیو انڈسٹری 1 بلین 713 ملین ڈالر کے ساتھ ماہِ اکتوبر میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا سیکٹر رہا ہے۔


*** روزنامہ وطن "برگد کے پیڑ کے شہد میں اینٹی آکسائیڈ کی مقدار 5 گنا زیادہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کھارا دینیز تکنیک یونیورسٹی سائنس فیکلٹی کی بائیو کیمیا کے پروفیسر ڈاکٹر سیوگی کولائے لی نے کہا ہے کہ برگد کے پیڑ پر لگنے والے شہد کے چھتے میں فینولک اجزا کثرت سے ہوتے ہیں اور اس میں اینٹی آکسائیڈ کی شرح بھی 5 گنا زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس شہد میں جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی صلاحیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔


***روزنامہ ینی شفق " عالمی فوٹو گرافی مقابلہ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اناطولیہ خبر رساں ایجنسی "استنبول فوٹو ایوارڈز" نامی اس مقابلے کو دنیا کے معتبر ترین مقابلوں میں سے ایک بنانے کا پروگرام رکھتی ہے ۔ مقابلے کے لئے درخواستوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اخبار کے مطابق 100 ویں سالانہ ویژن کے دائرہ کار میں اناطولیہ ایجنسی دنیا کی مؤثر ترین 5 خبر رساں ایجنسیوں میں جگہ پانے کا ہدف رکھتی ہے اور پہلی دفعہ فوٹو گرافی کے مقابلے کا اہتمام کر رہی ہے۔


***روزنامہ آقشام اپنے کھیلوں کے صفحے پر "تاکوانڈو میں زرّیں دور" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ میکسیکو میں منعقدہ پومسے عالمی چیمپئن شپ کے دوسرے روز ترک کھلاڑی میولود پیک جان نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اس کے علاوہ ترک کھلاڑیوں نے ایک نقرئی اور تین کانسی کے تمغے بھی حاصل کئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں 46 ممالک سے 500 کھلاڑی شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں